بین المذاہب اوربین المسالک رواداری کے فروغ کیلئے منہاج القرآن کے بیالیس سال بے مثل ہیں،مقررین
فتیا(انصراقبال بسراء)منہاج کلچرل سنٹر فتیا میں یورپ کی ہر دلعزیز نوجوان،سیاسی،سماجی و صحافتی شخصیات چوہدری انصر اقبال بسراء کی طرف منہاج القرآن انٹرنیشنل کے 42 ویں یوم تاسیس کے موقع پر باربی کیو پارٹی کا اہتمام کیا گیا ۔
تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی مختلف شخصیات اور منہاج القرآن سویڈن اور سٹاک ہوم کی قیادت نے شرکت کی ۔
میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری منہاج القرآن انٹرنیشنل فتیا احمد فیاض وڑائچ ، ڈاکٹر عبدالرزاق اور محمد شاہد بٹ کا کہنا تھا منہاج القرآن اس دور کی تجدی تحریک ہے جو ہمہ وقت اصلاح احوال امت، تجدید و احیائے دین اور غلبہ دین حق کی بحالی کی عالمی تنظیم ہے جو فروغ علم، تعلیم و تربیت، وعظ و نصیحت، روحانیت، تحقیق، اصلاح احوال امت، احیائے دین، عشق رسولﷺ کے فروغ، شعوروآگاہی، فلاح انسانیت، امن، روحانی، اخلاقی، سماجی، بین المذاہب اور بین المسالک رواداری کے فروغ کے لیے منہاج القرآن کے بیالیس سال بے مثل ہیں۔
اس کے بعد چوہدری انصر اقبال بسراء نے منہاج القرآن کے بیالیسویں یوم تاسیس پرتمام کارکنا ن ،رفقا، وابستگان ، اور قائدین کو مبارکباد دی۔
اس موقع پر آنے والے تمام معزز شرکاء کو ویلکم کیا اور تقریب میں بروقت آنے پر سب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
تقریب کے اختتام میں یوم تاسیس کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا۔