سویڈن:مہوش نصیرنے میڈیکل یونیورسٹی کارولنسکا انسٹیٹیوٹ سٹاک ہوم سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر لی

سٹاک ہوم (عارف کسانہ/نمائندہ خصوصی) سویڈن کی عالمی شہرت یافتہ میڈیکل یونیورسٹی کارولنسکا انسٹیٹیوٹ سٹاک ہوم سے مہوش نصیر نے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے۔ انہوں نے یہ تحقیق کی ہے کہ بوڑھے لوگوں کو کیوں ہنگامی طور پر طبی امداد کے لئے ہسپتالوں کا رخ کرنا پڑتا ہے۔

اس ضمن میں انہوں نے اپنی تحقیق میں مختلف وجوہات، بوڑھے لوگوں کی صحت، نگہداشت اور سماجی تعلقات کو موضوع بنایا ہے۔ ان کی طبی تحقیق بہت اہمیت کہ حامل ہے۔ اپنی پی ایچ ڈی کی تحقیق میں انہوں نے اس امر کا جائزہ لیا ہے کہ پینسٹھ سال سے زائد عمر کے لوگ صحت کے کن مسائل سے دوچار ہیں اور سویڈن جیسے ملک میں جہاں صحت کا بہترین نظام ہے انہیں کیوں ایمرجنسی میں جانا پڑتا ہے۔

ان کی طبی تحقیق بہت اہمیت کی حامل ہے جو صحت عامہ کی مربوط حکمت عملی بنانے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔ مہوش نصیر نے بہت پراعتماد انداز میں اپنی تحقیق پیش کی اور شرکاء جن میں مختلف جامعات سے تعلق رکھنے والے طبی ماہرین، پروفیسر اور تحقیق کے شعبہ کے افراد موجود تھے، ان کی پی ایچ ڈی کی تحقیق کی جانچ کے لئے سویڈن کی جان شاپنگ، لند اور کارولنسکا انسٹیٹیوٹ کے چار پروفیسروں نے کی اور تحقیق پر مکمل اطمینان کرتے ہوئے پی ایچ ڈی کا حقدار قرار دیا۔

مہوش نصیر کے خاوند ڈاکٹر محمد شاہد نے انہیں پی ایچ ڈی کی ڈگری ملنے پر سٹاک ہوم کے ایک ریستوران میں عشائیہ دیا جس میں ان کی سپروائزر پروفیسر ڈاکٹر لینا دھالبیری، پروفیسر پیرشون، پروفیسر آنا ایہرن بیری، پروفیسر بینی لووستروم، سفیر پاکستان ڈاکٹر ظہور احمد، ڈاکٹر عارف محمود کسانہ، ڈاکٹر کاشف چوہان، شیخ سعید احمد اور دیگر نے شرکت کی اور مہوش نصیر کو پی ایچ ڈی کی ڈگری ملنے پر مبارکباد پیش کی۔

ڈاکٹر مہوش نصیر کا تعلق فیصل آباد سے ہے اور انہوں نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد سے فوڈ ٹیکنالوجی کے شعبہ میں اور سویڈن کی مالمو یونیورسٹی سے پبلک ہیلتھ میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ وہ سویڈن کے دوسرے بڑے شہر گوتھن برگ میں مقیم ہیں۔

Medical University Karolinska Institute Stockholmمہوش نصیر
Comments (0)
Add Comment