دعوت اسلامی سویڈن کے زیر اہتمام عید میلاد النبی ؐکے سلسلہ میں ’’روشن زمانہ ہو گیا‘‘ کے عنوان سے تقریب

مالمو(زبیر حسین)دعوت اسلامی سویڈن کے زیر اہتمام عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلہ میں ’’روشن زمانہ ہو گیا‘‘ کے عنوان سے پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔

پروگرام کا آغاز تلاوت قران پاک سے ہوا جسکی سعادت حافظ محمد رضوان حسین سربراہ دعوت اسلامی مالمو نے حاصل کی۔ سید عابد علی، محمد یاسر، علی حسن، محمد آصف گجر اور قاری ارشد نے سرور کائینات ﷺ کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کیا۔

اس پروگرام میں دعوت اسلامی گوتھن برگ کے سربراہ الحاج ڈاکٹر اعظم شیخ نے ’’روشن زمانہ ہو گیا‘‘ کے عنوان پر خطاب کیا ۔ جس میں انہوں نے سیرت رسول ﷺ کو اپنی عملی زندگی میں عملی طور پر شامل کرنے کی اہمیت بیان کی اور میلاد النبی ﷺ کو قر آن کی روشنی میں کیسے منایا جائے اس پر اظہار خیال کیا۔

اختتام پر درود و سلام بھی پیش کیا گیا اور شرکاء کی پرتکلف طعام سے تواضع کی گئی۔

دعوت اسلامی سویڈنعید میلاد النبی
Comments (0)
Add Comment