ایتھنز(رپورٹ:میاں صفدرجاوید)یونان میں مقیم پاکستانی مسیحی برادری نے’’ماہ دسمبر‘‘کی آمد کا جشن نہایت ہی احترام سے منایا۔
جنرل سیکرٹری کرسچئین کمیونٹی افتخار خان کی رہائش گاہ پر ایک پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستانی کرسچئین کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تقریب میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی اس جہاں میں آمد کے حوالے سے خصوصی دعا کا اہتمام ہوا اور آمد دسمبر کی خوشی میں کیک کاٹا گیا۔
کرسچئین کمیونٹی کے صدر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کرسمس کی آمد پر یونان میں مقیم برادری کو مبارکباد کا پیغام دیا۔