سویڈن کا ترکیہ اور شام کے زلزلہ زدگان کی امداد کے لئے7ملین کراؤن کا اعلان

اسٹاک ہوم(زبیر حسین)سویڈن نے ترکیہ اور شام کے زلزلہ زدگان کی امداد کے لئے 7 ملین کراؤن کی امدادکا اعلان کردیا، امداد براہ راست متاثرین میں تقسیم ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق سویڈن یورپ کا پہلا ملک ہے جس نے زلزلہ کے فوری بعد دس گھنٹوں میں زلزلہ زدگان کی مدد کا اعلان کیا۔

ایک ہنگامی پریس کانفرنس میں ایم ایس بی کی سربراہ شارلٹ پیٹری گورنیتزکا، سول ڈیفنس کے وزیر کارل آسکر بوہلن، اور امداد وغیر ملکی تجارت کے وزیر جوہان فورسل نے 7 ملین کراؤن کی فوری مدد ترکیہ اور شام بھجوانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 5 ملین کراؤن ترکیہ جبکہ 2 ملین کراؤن شام بھیجیے جائیں گے۔

ترکیہ کو ۵ ملین کی امداد اس لئے دی جارہی ہے کہ وہاں جانی و مالی نقصان شام کے مقابلے زیادہ ہوئے ہیں۔

پریس کانفرنس میں جوہان فارسل نے کہا کہ امدادی رقم ریڈکراس اور ریڈکریسنٹ کو دی جائے گی کیونکہ ان ممالک میں مذکورہ اداروں کا بہت مضبوط رضاکارانہ نیٹ ورک ہے جو اس مشکل گھڑی میں متاثرین کو بروقت ، خیموں، کمبلوں، خوراک ، ادویات اوربستروں میں مدد کر سکتے ہیں۔

sweden help turkishsyriaTurkey earthquack sweden
Comments (0)
Add Comment