اوورسیز پاکستانیز کمیونٹی کا الیکشن کمیشن سے پاکستان میں فوری الیکشن کروانے کا مطالبہ

بارسلونا(نمائندہ خصوصی)اوورسیز کمیشن پنجاب اسپین کے چیئرپرسن چوہدری امتیاز لوراں کی زیر صدارت ایک اجلاس ہوا جس میں سابق مشیر وزیراعلیٰ پنجاب سید عدیل شاہ نے پاکستان سے خصوصی شرکت کی۔

اجلاس میں چوہدری پرویز الٰہی سمیت اہم قائدین کی بلا جواز گرفتاریوں کی پرزور مذمت کی گئی۔

اوورسیز نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن سے بھرپور مطالبہ کرتے ہیں کہ پنجاب اور KPK کے انتخابات کے ساتھ پورے ملک میں جلد از جلد الیکشن کروائیں۔

ملک میں مہنگائی کا طوفان ہے، غریب عوام کا جینا محال ہے اور دوسری طرف سیاسی گرفتاریوں کا سامنا ہے، ملک دیوالیہ ہونے کی جانب جارہا ہے ملک میں خانہ جنگی کا ماحول ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو چاہئے کہ انتخابات کے ٹیبل پر آئیں اور ملک کے حالات ٹھیک کریں تاکہ عوام کے ووٹ سے پاکستان کا وزیراعظم آئے ۔

اجلاس میں چوہدری امتیاز چیئر مین PMLQ کی جانب سے پرتکلف عشائیہ کا اہتمام جبکہ سانحہ ترکی کے شہداء کے بلند درجات کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

PMLQالیکشن کمیشناوورسیز پاکستانیز کمیونٹیبارسلونا
Comments (0)
Add Comment