پاکستان پیپلزپارٹی جرمنی کے زیراہتمام ذوالفقارعلی بھٹو کی 44برسی پردعائیہ تقریب

فرینکفرٹ (رپورٹ:مطیع اللہ) پاکستان پیپلزپارٹی جرمنی کی جانب سے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 44برسی پر فرینکفرٹ جامع مسجد غوثیہ پاک دارالسلام میں ایک دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

دعائیہ تقریب کے بعد پیپلزپارٹی جرمنی کے کارکنان سپورٹرز نے پیپلزپارٹی جرمنی کے صدر سید زاہد عباس شاہ کی سربراہی میں ایک اجلاس منعقد کیا جس میں پیپلزپارٹی جرمنی کے عہدیداران سید زاہد عباس شاہ ، نائب صدرچوہدری یونس ، سیکرٹری جنرل کفایت حسین سلیریہ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مرزا راشد نسیم، ار سی سی انٹرنیشنل کوآرڈینیٹر نسیم چیمہ نے خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر شرکاء نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کی پاکستان کی لئے خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان جن مشکل حالات کا شکار ہے ،پاکستان پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں اپنا مثبت کردار ادا کرتی رہے گی۔

آخر میں شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔ ملک پاکستان کے سیاسی اور معاشی استحکام کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔ زاہد عباس شاہ نے شرکاء کی بڑی تعداد میں شرکت پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

zulifqar bhutto barsi germanyپاکستان پیپلزپارٹی جرمنیدعائیہ تقریبذوالفقارعلی بھٹ
Comments (0)
Add Comment