ممبران پارلیمنٹ افضل خان، قونصل جنرل مانچسٹر طارق وزیر، مانچسٹر کی بزنس کمیونٹی سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت
مانچسٹر (وسیم چودھری سے) مانچسٹر میں معروف کاروباری شخصیت چودھری عبدالکریم اور انکے فرزند فیصل کریم کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں ممبران پارلیمنٹ افضل خان، قونصل جنرل مانچسٹر طارق وزیر، مانچسٹر کی بزنس کمیونٹی سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پا ک سے قاری جاوید اختر چشتی نے کیا ،نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سرور چشتی ثاقبی نے پیش کی ۔
تقریب کے میزبان چودھری عبدالکریم، ممبر پارلیمنٹ افضل خان، فیصل کریم ، قونصل جنرل مانچسٹر طارق وزیر، چودھری ارشد، میاں یونس ، راجہ سجاد حسین ، قیصر بخاری، چودھری مسرت علی ، مولانا شفیق الرحمان شاہین کا کہنا تھا کہ کمیونٹی افطار ڈنر سے مانچسٹر میں آباد دوسری کمیونٹیز کے لئے بھی مثالی ہے۔
سب مسلمان و دیگر مذاہب کے افراد ایک ساتھ افطار ڈنر کررہے ہیں جس سے ایک دوسرے سے محبت پیار و عقیدت مندی بھی فروغ پار ہی ہے۔
تقریب میں چودھری عبدالکریم ، فیصل کریم نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ،قاری جاوید اختر چشتی نے پاکستان کی سلامتی استحکام اور کشمیر فلسطین سمیت امت مسلمہ کے لیے خصوصی دعا کی۔
تقریب میں کمپیئرنگ کے فرائض ڈاکٹر یونس پرواز نے انجام دیئے، مانچسٹر میں بڑی تعداد میں پاکستانی کمیونٹی کے افراد شریک ہوئے۔