پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سنٹر دی ہیگ کے زیر اہتمام افطار ڈنر،سفیر پاکستان سلجوق مستنصر تارڑ کی خصوصی شرکت

دی ہیگ (نمائندہ خصوصی) پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سنٹر دی ہیگ نے افطار ڈنر کا اہتمام کیا،اس موقع پر سنٹر کی سالانہ کار کر دگی سے کمیونٹی کو آگاہ کیا گیا۔

افطار ڈنر میں ہالینڈ میں پاکستان کے سفیر سلجوق مستنصر تارڑ، کمرشل قونصلر راؤ رضوان الحق، قونصلر محمد واصف اور ہالینڈ کے تمام شہروں سے پاکستانیوں نے شر کت کی۔

پاکستان اسلامک سنٹر کے خطیب مولا نا حافظ غلام مصطفیٰ نقشبندی نے تلاوت قرآن پاک سے تقریب کا آغاز کیا، پاکستان اسلامک سنٹر کے سیکرٹری جنرل راجہ فاروق حیدر نے استقبالیہ کلمات میں مہمانوں کا خیر مقدم کیا،خادم مجتبیٰ بٹ نے بارگاہ رسالتؐ میں نعتیہ خراج عقیدت پیش کیا۔

تقریب کے سپانسر میزبان معروف پاکستانی بزنس مین چوہدری محمد یوسف، چوہدری عامر یوسف، چوہدری سلیم یوسف اور عاصم یوسف تھے۔ پاکستان اسلامک سنٹر کے نو منتخب صدر چوہدری محمد اقبال نے مہمانوں کاشکریہ ادا کیا۔

سفیر پاکستان نے پاکستان اسلامک اینڈ کلچر ل کی دینی خدمات کو سراہا اور سفارت خانہ پاکستان دی ہیگ کے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

iftaar dinnernetherlandSuljuk Mustansar Tarar
Comments (0)
Add Comment