برٹش کونسلر و کیبنٹ ممبر فار کلچر و کمیو نٹیز (تھرک کونسل) قیصر عباس گوندل عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے

جدہ(نمائندہ خصوصی)برٹش کونسلر و کیبنٹ ممبر فار کلچر و کمیو نٹیز (تھرک کونسل) قیصر عباس گوندل عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب پہنچ گئے۔ لندن کی معروف کاروباری شخصیت اکمل حسین بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

جدہ ائرپورٹ پر معروف سماجی شخصیت چوہدری فرخ گوندل اور ذاکر حسین نے انکا استقبال کیا۔

اس موقع پر قیصر گوندل کا کہنا تھا کہ میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے اللہ کے گھر آنے کا موقع ملا ہے۔

چوہدری فرخ گوندل نے اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے بھائی کی سعودی عرب آمد پر بے حد خوشی ہوئی ہے۔

برٹش کونسلر و کیبنٹ ممبر فار کلچر و کمیو نٹیزتھرک کونسلقیصر عباس گوندل
Comments (0)
Add Comment