پی ٹی آئی نارتھ ویسٹ برطانیہ کی9 مئی کو ہونیوالے واقعات کی پرزور مزمت،بے گناہ عورتوں اور کارکنان کو رہا کرنے کا مطالبہ

مانچسٹر (رپورٹ:وسیم چودھری) مانچسٹر کے مقامی ریسٹورنٹ میں پی ٹی آئی نارتھ ویسٹ برطانیہ کے صدر آصف بٹ، ویمن سیکرٹری روبینہ اقبال، یوتھ ونگ کے صدر عثمان وڑائچ، جنرل سیکرٹری غضنفر علی ، کوآرڈینیٹر حامد بٹ، چیف کوآرڈینیٹر عرفان احمد نے نو مئی کے واقعات پر پر یس کانفرنس کی۔

مانچسٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھاپی ٹی آئی نارتھ ویسٹ برطانیہ 9 مئی کو ہونے والے واقعات کی پرزور مزمت کرتے ہیں لیکن پا کستان میں پی ٹی آئی کے ورکر ز کی بلاجواز گرفتاریوں تشدد کے واقعات اورغیر انسانی سلوک کی پرزور مزمت کرتے ہیں۔

آصف رشید بٹ کا کہنا تھا کہ ہمارے دس ہزار سے زائد کارکنان کے خلاف بے بنیاد مقدمات بنا کر جیلوں میں بند کردیا گیا ہے، چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا گیا، 9 مئی کے اصل مجرم کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے اور ان کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

ویمن سیکرٹری روبینہ اقبال کا کہنا تھا کہ بے گناہ عورتوں اور کارکنان کو رہا کیا جائے ،ہم پاک افواج کا احترام کرتے ہیں۔

یوتھ ونگ کے صدر عثمان وڑائچ ، غضنفر علی ، حامد بٹ ، عرفان احمد نے کہا کہ عوام اور پاک افواج کو لڑانے کی پی ڈی ایم حکومت گھناؤنی سازش کر رہی ہے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ نو مئی میں ہونے والے واقعات کے سپریم کورٹ کے تحت انکوائری کمیشن بنا یا جائے۔

PTI North West UKپی ٹی آئی نارتھ ویسٹ برطانیہ
Comments (0)
Add Comment