لندن،پاکستانی طالبہ حنا بشیر کے قتل کیس میں ملزم ارسلان کو سزا سنادی گئی

لندن(ویب ڈیسک)لندن میں پاکستانی طالبہ حنا بشیر کے قتل کیس میں ملزم ارسلان کو 20 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ملزم محمد ارسلان کو سینٹرل کرمنل کورٹ میں سزا سنائی گئی،جج رچرڈ مارکس نے ریمارکس دیے کہ ارسلان کو قتل کے جرم میں کم از کم 20 سال جیل میں گزارنا ہوں گے۔جج نے کہا کہ لڑکی کو قتل کرنے کے بعد محمد ارسلان نے خود کو بچانے کے لیے جھوٹی مہم کا آغاز کیا، لڑکی کو قتل کرنے کے بعد بے رحم طریقے سے لاش چھپائی گئی۔

عدالت میں حنا بشیر کے والد بشیر خان کا بیان بھی پڑھ کر سنایا گیا۔جس میں انہوں نے کہا کہ جانور بھی میری بیٹی کے ساتھ ایسا سلوک نہ کرتے، جیسا ارسلان نے وحشیانہ اور گھناؤنا سلوک کیا، میں اپنی بیٹی سے بے حد پیار کرتا تھا۔

واضح رہے کہ مشرقی لندن کے علاقے الفریڈ میں 21 سالہ پاکستانی لڑکی حنا بشیر کو گزشتہ برس جولائی میں قتل کیا گیا تھا، حنا بشیر کی لاش اپ منسٹر کے علاقے سے ایک بڑے سوٹ کیس سے برآمد ہوئی تھی۔

Hina Bashir murderMuhammad Arslanpakistani student
Comments (0)
Add Comment