قرآن کی عظمت،تکریم اور حرمت کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہ کیا جائیگا،پروفیسر حافظ افتخار احمد،مہر یوسف چاند

بریمن (نمائندہ خصوصی)مدینہ مسجد پاک عالمی سینٹر بریمن جرمنی میں "حرمت قرآن” کے دفاع اور سویڈن میں ہونے والے حالیہ واقعہ کے حوالے سے بروز جمعہ بھرپور انداز میں مذمت کی گئی۔

اس موقع پر تمام معزز حاضرین و ناظرین اور جملہ انتظامیہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قرآن کی عظمت، تکریم اور حرمت کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہ کیا جائیگا۔

اس موقع پر پروفیسر حافظ افتخار احمد امام و خطیب سینٹر ھذا ، مہر یوسف چاند سابق مشیر مزہبی امور فوکل پرسن اوورسیز پاکستانیز اور دیگر معزز ممبران شوری نے بھی بھرپور انداز میں قرارداد مذمت پیش کی۔

Madinah Masjid Pak World Center Bremen Germanyمدینہ مسجد پاک عالمی سینٹر بریمن جرمنی
Comments (0)
Add Comment