برطانیہ:یوگا کلاس کو اجتماعی قتل سمجھ کر پڑوسیوں نے پولیس بلا لی

لنکن شائر(ویب ڈیسک)برطانوی پولیس چند شہریوں کی جانب سے اطلاع موصول ہونے پر ایک کمیونٹی کی جگہ پر پہنچی جس کے بارے میں بتایا گیا تھا کہ یہاں مذہبی رسم کے طور پر اجتماعی قتل ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کے چیپل سینٹ لیونارڈز میں واقع نارتھ سی آبزرویٹری میں سی اسکیپ کیفے نے ایک فیس بک پوسٹ میں اس غیر معمولی واقعے کی تفصیل دی جس میں بتایا گیا کہ کیسے چند شہریوں نے چیپل سینٹ لیونارڈز میں یوگا سینٹر میں جاری مراقبے کو اجتماعی قتل پر محمول کیا اور فوراً پولیس کو اطلاع کردی۔

پوسٹ میں لکھا تھا کہ اگر کسی نے کل رات چیپل سینٹ لیونارڈز میں پولیس سائرن کی آوازیں سنی ہوں تو گھبرائیں مت۔ کسی نے ہماری عمارت میں کئی لوگ کو فرش پر لیٹا دیکھ کر اجتماعی قتل کی مضحکہ خیز اطلاع دی تھی جبکہ اصل میں وہ لوگ یوگا کلاس میں مراقبے کی ٹریننگ لے رہے تھے۔

پوسٹ میں مزید لکھا تھا کہ عزیز عوام! براہ کرم یاد رکھیں کہ آبزرویٹری میں شام کو یوگا کی بہت سی کلاسیں ہوتی ہیں۔ ہم کسی پاگل پن کلب کا حصہ نہیں ہیں۔

دوسری جانب یوگا کلاس کی ٹیچر، ملی لاز نے بھی اپنے یونٹی یوگا فیس بک پیج پر لکھا کہ پولیس کو اس وقت بلایا گیا جب کچھ مقامی لوگوں نے اس منظر کو مذہبی رسم کے طور پر اجتماعی قتل سمجھا۔

جب پولیس عمارت کے پاس پہنچی تو کلاس پہلے ہی ختم ہو چکی تھی۔ یوگا سینٹر کے منتظمین کو پولیس پہنچنے کے بارے میں عمارت کے مینیجر سے سے پتہ چلا۔

The neighbors called the policeYoga class mass murder
Comments (0)
Add Comment