اوورسیز پاکستانی کمیونٹی اپنے ملک پاکستان کے صحیح تشخص کو اجاگر کرے، چوہدری پرویز اقبال لوسر

بارسلونا(کاشف شہزاد )ای یو پاک فرینڈ شپ کے چیئر مین چوہدری پرویز اقبال لوسر کو حکومت پاکستان کی جانب سے صدارتی تمغہ برائے خدمت 2023 ملنے اور ان کی کمیونٹی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے اور موجو دہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے مقامی ریسٹورنٹ میں ایک پریس کانفرنس کی گئی۔

پریس کانفرنس میں کامران خان ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن سپین، چوہدری نعمان علی، یاسر ادریس ایڈوائزر ٹو چیئر مین، چوہدری امتیاز آکیہ ظفر منڈ کے علاوہ ان کے ساتھیوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر چوہدری پرویز اقبال لوسر نے کمیونٹی کے مسائل کے حل اور انڈیا کے پاکستان کے خلاف منفی پراپیگنڈا کے بارے میں اپنےخیالات کا اظہار کیا۔

انہوں نے اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کو اپنے ملک کے صحیح تشخص کو اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ پریس کانفرنس میں پاکستانی صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

parvez iqbal loserچوہدری پرویز اقبال لوسر
Comments (0)
Add Comment