سویڈن میں ایک بار پھر مسلمانوں کے مذہبی تہوار پر قرآن کی بے حرمتی کرنے کی تیاری

مالمو (رپورٹ:زبیر حسین) سویڈن میں ایک بار پھر مسلمانوں کے مذہبی تہوار پر قرآن کی بے حرمتی کی درخواست دے دی گئی۔

سلوان مومیکا نے ربیع الاول کے موقع پر سویڈن کے شہر مالمو کے مسلم اکثریت والے علاقے روزن گارڈ میں قرآن سوزی کا ارادہ کر رکھا ہے تاکہ شہر میں فسادات برپا ہوں اور مسلم دنیا میں ایک بار پھر غم و غصے کی آگ بڑھک سکے۔سویڈن کی مذہبی جماعتوں نے عوام سے مذکورہ مقام سے دور رہنے کی اپیل کردی۔

قرآن کریم کی بے حرمتی کرنے والے مومیکا نے قرآن نذرِآتش کرنے کی تمام درخواستیں اس وقت واپس لے لیں جب اسے اس بات کا علم ہوا کہ عراق نے سویڈن حکومت سے مومیکا کو عراق واپس بھیجنے کی درخواست کی ہے۔

مگر چند روز بعد مومیکا نے دوبارہ سے مالمو شہر میں عین اس وقت قرآن سوزی کی درخواست دائر کردی جب مسلمان یورپ بھر میں جشنِ عید میلادالنبیؐ کی تیاریوں میں مشغول ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز دوپہر کے وقت مومیکا مالمو شہر کے مسلم اکثریت والے علاقے میں قرآن کی بے حرمتی کا ارادہ رکھتا ہے جس کی اس نے باقاعدہ درخواست پولیس کو دے رکھی ہے مگر اب تک پولیس نے اجازت نامہ جاری نہیں کیا۔

خدشہ ہےکہ مالمو شہر میں اس واقعے کے بعد صورتحال بگڑ سکتی ہے، مسلم رہنماؤں نے عوام سے جائے وقوعہ سے دور رہنے کی ہدایت کردی۔

againSalwan MomikaSylvan Momika
Comments (0)
Add Comment