یہ اعلان صدر مسلم لیگ ن انٹرنیشنل افیئرز سینیٹر اسحاق ڈار اور چیف کوآرڈینیٹر بیرسٹر امجد ملک کی جانب سے کیا گیا
سٹاک ہوم ( نمائندہ خصوصی ) سویڈن میں پاکستان مسلم لیگ ن سویڈن کے چیپٹر کو دو سال مکمل ہونے کے بعد قائد پاکستان مسلم لیگ میاں محمد نواز شریف ،صدر انٹرنیشنل افیئرز اوورسیز مسلم لیگ ن اسحاق ڈار، چیف کوآرڈینیٹر و سینئر نائب صدر انٹرنیشنل افیئرز بیرسٹر امجد ملک، سیکرٹری جنرل انٹر نیشنل افیئرز چوہدری نور الحسن تنویرنے سویڈن کی اعلیٰ قیادت کیساتھ باہمی مشاورت سے نئے چیپٹر کا اعلان کر دیا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن سویڈن کے چیپٹر کا اعلان صدر مسلم لیگ ن انٹرنیشنل افیئرز سینیٹر اسحاق ڈار اور چیف کوآرڈینیٹر بیرسٹر امجد ملک نے اپنے سوشل میڈیا کے اکاؤنٹ ٹویٹر پر شائع کر کے کیا اور منتخب ہونے والے نئے عہدیداران کو نیک خواہشات کیساتھ مبارکباد پیش کی اور توقع ظاہر کی کہ وہ سویڈن بھر سے تمام مسلم لیگی ساتھیوں کو اکھٹا کرکے اپنے قائدین کے ہاتھ مضبوط کریں گے اور قائدین کے وژن اور پارٹی پالیسیوں کا احترام کرتے ہوئے وطن عزیز پاکستان سے محبت اور اپنی جماعت کو مستحکم بنانے میں قردار ادا کریں گے ۔
مسلم لیگ ن سویڈن کے چیپٹر میں جن احباب کو ذمہ داریاں سونپی گئیں ان میں صدر سعید شیخ ،چیئرمین جنید نواز چوہدری ،سیکرٹری جنرل کاشف عزیز بھٹہ، سرپرست اعلیٰ اسد ایاز، پیٹرن غلام بھلی،وائس چیئرمین ضیا بھٹی،سینئر نائب صدر مسعود منہاس،سینئر نائب صدر شکیل چوہدری،سینئر نائب صدر سہیل عامر علی ،نائب صدر حسن چوہدری ، نائب صدرذوالفقار چوہدری ،نائب صدر طارق چوہدری ، نائب صدر حافظ سجاد ،جوائنٹ سیکرٹری عرفان چوہدری ، ہیڈ آف وومن ونگ عمارہ چوہدری، فنانس سیکرٹری حسن غلام ،سیکرٹری انفارمیشن سید حیدر شاہ ، ہیڈ آف میڈیا کوآرڈینیٹر عثمان شہزادہ ،ہیڈ آف یوتھ ونگ عبدالباسط خان، ہیڈ آف مذہبی امور مدثر نعیم،ہیڈ آف ٹریڈ ونگ میاں زین،ہیڈ آف مینارٹی کوآرڈینیٹر ایمانویل راتق،ہیڈ آف کشمیر افیئرز راجہ عبدالرحمان شامل ہیں۔
جبکہ پاکستانی نژاد عمیر ضیا بھٹی جو کہ سٹاک ہوم سٹی کونسلر بھی ہیں ان سے سویڈش پولیٹیکل ایشوز پر خدمات حاصل کی گئی ہیں ۔اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن سویڈن کے صدر سعید شیخ ،چیئرمین جنید نواز چوہدری ،سرپرست اعلیٰ اسد ایاز ،سیکرٹری جنرل کاشف عزیز بھٹہ و دیگر ذمہ داران نے پاکستان مسلم لیگ ن سویڈن کے چیپٹر کیلئے بہترین انتخاب اور اعتماد پر قائدین کا شکریہ ادا کیا ۔
انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں جس طرح پاکستان مسلم لیگ ن کی تنظیم سازی ہو رہی ہے اور چالیس سے زائد ملکوں میں مسلم لیگ کی تنظیم سازی مکمل کر لی گئی ہے، اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی ، اس کا سارا کریڈٹ بلاشبہ سینئر نائب صدر و چیف کوآرڈینیٹر مسلم لیگ ن انٹرنیشنل افیئرز بیرسٹر امجد ملک کو جاتا ہے۔
مسلم لیگ ن سویڈن چیپٹر کے عہدیداران کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اس عمل کے لیےمنتخب کر کے قائد پاکستان مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف، صدر انٹر نیشنل افیئرز اوورسیز اسحاق ڈار نے جس حسن نظر اور فہیم وفراست کا ثبوت دیا ہے اُس پر انہیں جتنی بھی داد تحسین پیش کی جائے کم ہے۔