پاک سینٹر مسجد المدینہ ویانا میں عیدمیلادالنبیؐ کے سلسلہ میں زکر و نعت کی محفل

ویانا (رپورٹ:محمد عامر صدیق) پوری دنیا کی طرح آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں محفل میلاد النبیؐ کے روح پرور تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔اسی سلسلے میں پاک سینٹر مسجد المدینہ ویانا میں عیدمیلادالنبیؐ کے سلسلہ میں زکر و نعت کی محفل پرور تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم خواتین ،بچوں اور مرد حضرات کے علاوہ سفارت خانہ ویانا کے کمیونٹی افیرز قونصلر شہزاد سلیم،سفارت خانہ پاکستان کے اسٹاف سمیت مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔

نظامت کے فرائض مسجد المدینہ کے سرپرست اعلیٰ علامہ غلام مصطفیٰ بلوچ نے ادا کرتے ہوئے حاضرینِ شرکاء اور مہمان خصوصی کو تقریب میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا اور عید میلاد النبیؐ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ آج جو کچھ بھی کائنات میں حسن نظر آرہا ہے یہ سب اللہ پاک نے اپنے محبوب کے صدقے میں عطا کیا گیا ہے۔

محفل کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے کیا گیا۔ قرآن پاک کی تلاوت کے بعد نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کرنے والوں میں یورپ کے مشہور و معروف نعت خواں غلام مصطفی نعیمی،وحید قادری،حاجی اکبر،ظہور الحسن،مقصود مغل اور یورپ کے معروف نعت خواں شہر یار خان ودیگر نے نعت رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ہدیہ نعت پیش کیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی حضرت علامہ مولانا اعجاز احمد نیروی نے اپنے مدلل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ویانا میں اتنا بڑا اجتماع دیکھ کر میرا دل خوش ہو گیا، میں انتظامیہ کو اس پروگرام کے انعقاد پر صمیم قلب سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ مزید ان کا کہنا تھا کہ آج دنیا بھر میں بسنے والے مسلمان جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم منا کر نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم سے والہانہ محبت کا ثبوت پیش کر رہے۔ بے شک ہمارے آخری نبی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو دنیا کے لیے رحمت بنا کر بھیجا گیا اور ہمیں ان کی امت ہونے پر فخر ہے۔

ماہ ربیع الاول کے آغاز سے ہی دنیا بھر میں قائم اہل سنت کے مراکز کا رنگ دیکھنے والا ہوتا ہے۔ عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم محافل و ضیافت میلاد کی تقاریب کا اہتمام کرتے ہیں۔آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے میلاد کی خوشی منانا ہر مسلمان پر فرض ہے۔ دنیا میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت سے بڑی کوئی خوشی نہیں۔یہ بات ذہن نشین رہے کہ میلادِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آج کے مسلمان ہی نہیں مناتے بلکہ ماضی بعید اور قریب میں بھی انتہائی گرم جوشی اور اہتمام کے ساتھ یہ دن منایا جاتا رہا ہے۔

آپؐ کی ذات مقدسہ کو اللہ تعالیٰ نے ہمارے لئے بہترین نمونہ قرار دیا ہے۔ تقریب کے اختتام پر شہر یار خان نے حاضرین شرکاء محفل کے ساتھ مل کر درود وسلام پیش کیا اور قاری شبیر نے اجتماعی دعائیہ کلمات میں امت مسلمہ،فلسطین،کشمیر اور پاکستان کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی اور حاضرینِ شرکاء کے لواحقین جو اس دنیا سے رخصت فرما چکے ہیں انکی مغفرت کے لیے دعائیں کیں۔

آخر میں مسجد المدینہ کے سرپرست اعلیٰ علامہ غلام مصطفیٰ بلوچ کی جانب سے تمام لوگوں کا عید میلادالنبیؐ کے سلسلہ میں زکر و نعت کی محفل میں آنے کا شکریہ ادا کیا گیا اور میلاد ڈنر پیش کیا گیا۔

Pak Center Masjid Al Madinah Viennaپاک سینٹر مسجد المدینہ ویانا
Comments (0)
Add Comment