امامیہ ویلفیئرآرگنائزیشن مالمو کی جانب سے سویڈن میں جشنِ صادقین کے حوالے سے تقریب

مالمو (زبیر حسین) سویڈن کے شہر مالمو میں امامیہ ویلفئیر آرگنائزیشن کی جانب سے جشنِ صادقین اور میلادالنبیﷺ کے حوالے سے تقریب کا انعقادکیا گیا ، تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے کیا گیا جبکہ معروف ثنا خوانوں اور شعرا ءنے والوں نے اپنے منفرد انداز میں نبی کریم ﷺ کی شان میں گلہائے عقیدت پیش کیں۔

سویڈن کے معروف مقامی خطیب ساجد علی شرعی نے خطاب کرتے ہوئے اتحاد بین المسلمین پر روشنی ڈالی، ان کا کہنا تھا کہ جس طرح سویڈن میں تمام فرقوں سے تعلق رکھنے والے مسلمان یکجا ہیں اگر عالم اسلام بھی اسی یگانگت کا مظاہرہ کرے تو یقیناً بیت المقدس پر اسلام کا پرچم تا قیامت لہرائے گا۔

تقریب میں مذہبی، سماجی، ثقافتی اور سیاسی اداروں کے نمائندگان جن میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سویڈن سے شاہد خان اور پاکستان پروموشن نیٹ ورک یورپ سے زبیر حسین سمیت مختلف مقامی تنظیموں کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب کے اختتام پر فلسطین اور کشمیر کےشہداؤں کے لئے دعا مغفرت جبکہ دنیا بھرمیں مظلوم مسلمانوں کی آزادی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں اور شرکاءمیں لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔

امامیہ ویلفیئر آرگنائزیشن کی انتظامیہ نے میڈیاسے بات کرتے ہوئےکہا کہ آج کا دن ہم نے فلسطین کے مسلمانوں کے نام کیا ہے جس طرح آج شیعہ سنی اتحاد کی عملی مثال پیش کی گئی اسی طرح دنیا بھر میں مسلمانوں کو یکجا ہونے کی ضرورت ہے۔

Amamiya Welfare Organization Malmöامامیہ ویلفیئرآرگنائزیشن مالموجشنِ صادقین
Comments (0)
Add Comment