ویانا(رپورٹ :محمد عامر صدیق)تارکین وطن نیوز کے بیوروچیف آسٹریا ،سینئرصحافی و کالم نگار محمد عامر صدیق رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔ دعوت ولیمہ کی تقریب ویانا کے مقامی ریسٹورنٹ میں کی گئی۔
دعوت ولیمہ کی تقریب میں سفیر پاکستان آفتاب احمد کھوکھر،سفارت خانہ پاکستان کے کمیونٹی افیئر کونسلر شہزاد سلیم،یونائٹڈ نیشن (یو این سی اے وی) پریس کے صدر عبداللہ شریف، آسٹریا پولیس فاؤنڈیشن کے جنرل سیکٹری ہیرمان کرو ہیر،یونیورسل پیس فریڈیشن کی پریزیڈنٹ ڈومینیکا پیٹر،وومن فیڈریشن اف پیس اور آسٹرین ارٹسٹ ایڈت فلیش برگر،سفارت خانہ پاکستان کے اسٹاف، آسٹریا میں موجود صحافی برادری،عزیزواقارب، دوست احباب اور پاکستانی کمیونٹی کے مختلف عہدے داران ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تمام مہمانوں نے محمد عامر صدیق کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے پرمبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
دعوت ولیمہ کی تقریب میں دلہا، کے چچاؤں غلام مصطفی گجر اور غلام مرتضی گجر، کی جانب سے دعوت ولیمہ پر آنے والے تمام مہمانوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا۔
بہترین کھانے سے تمام مہمانوں کی تواضع کی گئی،تارکین وطن کی پوری ٹیم کی جانب سے عامر صدیق کو بہت بہت مبارک باد اور نیک تمنائیں اور دعائیں ان کے لیے۔