تھرک کونسل کے ڈپٹی مئیر کونسلر قیصر عباس گوندل کی جانب سے سنٹرل ماسک آف برنٹ کو کنگز ایوارڈ فار والینٹئر سروس ملنے پر مبارکباد

تھرک کونسل (نمائندہ خصوصی) تھرک کونسل کے ڈپٹی مئیر کونسلر قیصر عباس گوندل کی جانب سے سنٹرل ماسک آف برنٹ کو کنگز ایوارڈ فار والنٹیئر سروس ملنے پر مسجد کمیٹی کے چئیرمین ڈاکٹر امجد ریاض کیانی، راجہ اظہر کیانی اور انتظامیہ کے دیگر ممبران کو مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر کونسلر قیصر عباس گوندل کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر امجد کیانی اور ان کی ٹیم کی بے لوث خدمات کی بدولت کنگز ایوارڈ ملنا مسلمان کمیونٹی کے لئے ایک اعزاز کی بات ہے۔

مسجد نے کووڈ اور اسکے بعد متعدد فلاحی اور بنیادی صحت سے متعلق منصوبوں کا اجرا کیا جس سے ہزاروں لوگ مستفید ہوئے۔ مجھے یہ اعزاز حاصل ہے کہ میں نے کووڈ ویکسینیشن کلینک اور دیگر رفاعی کاموں میں انکا ساتھ دیا۔

کنگ ایوارڈ فار والنٹیئرسروس ایسے گروپس کو دیا جاتا ہے جن کی فری خدمات سے مقامی کمیونٹیز کو فائدہ حاصل ہوتا ہوں۔

Central Mask of BurntKing's Award for Volunteer Serviceتھرک کونسلسنٹرل ماسک آف برنٹکنگز ایوارڈ فار والینٹئر سروس
Comments (0)
Add Comment