سندھی سنگت یوکے کے زیراہتمام سندھ کلچرل اینڈ ہیرٹیج ڈے کی رنگا رنگ تقریب، لارڈ میئر مانچسٹر یاسمین ڈار کی خصوصی شرکت

مانچسٹر(وسیم چودھری) سندھی سنگت یوکے کے زیراہتمام سندھ کلچرل اینڈ ہیرٹیج ڈے کی روایتی انداز میں رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی جس میں سندھی اجرک اور ٹوپی پہن کر شرکا نے سندھ کی یاد تازہ کی اور خوب ہلہ گلہ کیا ۔

تقریب میں لارڈ مئیر مانچسٹر، صدر سندھی سنگت یوکے عبدالجبار قریشی، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شاہد تاجوانی اور انکی ٹیم نے تمام مہمانوں کو ویلکم کیا، برطانیہ بھر سے تقریب میں سند ھ سے تعلق رکھنے والے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے افراد نے شرکت کی۔

ہال میں خواتین بچوں اور مردوں نے سندھی ٹوپی، اجرک اور روایتی لباس زیب تن کررکھا تھا، تقریب میں سندھ کے معروف سنگرز رجب فقیر ، جیتن اداسی نے سندھی سنگت کی محفل کو چار چاند لگا دیے ۔سندھی گیت پیش کئے اور نوجوانوں نے خوب ہلہ گلہ کیا ۔

تقریب کے میزبان صدر سندھی سنگت یوکے عبدالجبار قریشی، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شاہد تاجوانی، لارڈ میئر مانچسٹر یاسمین ڈار، آرگنائزر درشہوار، سنگر رجب فقیر ، بزنس مین نعیم میمن کا کہنا تھا کہ آج کی خوبصورت رنگا رنگ تقریب سندھ کلچرل اینڈ ہیرٹیج کو اجاگر کرتی ہے۔

سندھ کی ثقافت اور کلچر بہت قدیم اور رچ ہے ،برطانیہ میں سندھی سنگت یوکے نے سب سندھی بھائیوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر دیا جس سے پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر ہو ا ہے۔

تقریب میں برطانیہ بھر سے سندھ سے تعلق رکھنے والے سندھی کمیونٹی کے افراد نے فیملیز کے ہمراہ شرکت کی ،بچوں نے ٹیبلوز پیش کئے ،سندھی کلچر کے اسٹالز لگائے گئے، نوجوانوں نے بھی خوب سندھی گیتوں پر ہلہ گلہ کیا۔

Lord Mayor of Manchester Yasmin DarrSindh Cultural and Heritage DaySindhi Sangat UKسندھ کلچرل اینڈ ہیرٹیج ڈے
Comments (0)
Add Comment