برلن(رپورٹ:مطیع اللہ) برلن ٹرانسپورٹ کمپنی BVG نے جمعہ کو ہڑتال کرنے کا اعلان کردیا، لوکل لیبر یونین نے مطالبات پورے نہ ہو نے کی صورت میں غیر مینہ مدت کے لیے ہڑتال کرنے کا اعلان کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
برلن پبلک ٹرانسپورٹ کمپنی کے لیبر یونین نے اپنے16 ہزار سے زائد ملازمین کی تنخواہوں، سالانہ چھٹیوں میں اضافے اور ٹرمینل پر وقفہ سمیت دیگر مطالبات منوانے کے لیے بروزہ جمعہ دو فروری سے ہڑتال پر جانے کا اعلان کردیا ہے۔
ہڑتال سے انڈرگراونڈ یوبان، ٹرام، نہری فیری اور بسیں متاثرہوگی برلن پبلک ٹرانسپورٹ کمپنی میں ڈرائیورز کی شدید کمی کے باعث موجودہ ڈرائیورز کو وقت سے زیادہ کام کرنا پڑھ رہا ہے جبکہ ملازمین کو چھٹیوں، کام کے دوران وقفہ اور سالانہ چھٹیوں کے عوض ملنے والی رقم ناکافی کو فوری طور بڑھانے پر زور دیا جارہا ہے۔
برلن پبلک ٹرانسپورٹ کمپنی نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں اتوار کو بی وی جی کے ہڑتال کی اطلاع ملی جی ڈی ایل کے ہڑتال کے فوری بعدبرلن پبلک ٹرانسپورٹ کمپنی کی لیبر یونین کی ہڑتال نے عوام کو پریشان کردیا، برلن کے عوام کی تین روزہ چھٹی لانگ ویک اینڈ بناجائےگا۔