انٹرنیشنل ہومن رائٹس مومنٹ (IHRM) سکاٹ لینڈ کے وفد کی کونسل جنرل پاکستان ثمر جاوید سے ملاقات

گلاسگو(نمائندہ خصوصی) انٹرنیشنل ہومن رائٹس مومنٹ( IHRM ) سکاٹ لینڈ کے وفد جن میں چیئرمین رانا نوید منج، وائس چیئرمین رانا عدیم احمد خاں اور سینئر وائس صدر راجہ خلیل احمد کی کونسل جنرل پاکستان ثمر جاوید سے قونصلیٹ آفس گلاسگو میں ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے معاملات پر بات چیت کی گئی، چیئرمین رانا نوید منج نے تنظیم کے بارے میں آگاہی دی جس کا مقصد انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور جنگ جیسے حالات کے خلاف کھڑے ہونااقوامِ متحدہ کی اسمبلی کو آگاہ کرنا اور اُس پر قراردادیں پیش کرنا ہے، انسانی حقوق کے خلاف ہر اقدام کی مذ مت کرنا ہے۔

جیسا کہ فلسطین میں جو مظالم ڈھائے جا رہے ہیں، کشمیر میں جس طرح عورتوں کی عزت کو پامال کیا جاتا ہے ،برما میں مسلمانوں کے ساتھ جو سلوک کیا جاتا ہے یہ سب قابلِ مذ مت ہیں۔

Council General Pakistan Samar JavedIHRMInternational Human Rights Momentانٹرنیشنل ہومن رائٹس مومنٹکونسل جنرل پاکستان ثمر جاوید
Comments (0)
Add Comment