امید ویلفیئر ٹرسٹ کے زیراہتمام بنگڑیلہ کمیونٹی ہسپتال میں غربا کے مفت علاج معالجہ کو ممکن بنانے بارے خیراتی ضیافت کا انعقاد

اولڈہم (محمد فیاض بشیر) ایسٹرن پویلین ہال اولڈہم میں امید ویلفیئر ٹرسٹ کے زیراہتمام بنگڑیلہ کمیونٹی ہسپتال میں غربا کے مفت علاج معالجہ کو ممکن بنانے بارے خیراتی ضیافت دی ۔

کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات راجہ نجابت حسین ، راجہ آفتاب شریف ، نغمانہ شیخ، یاسمین عالم ،جاوید طارق ، ثمینہ، امید ویلفئیر ٹرسٹ کے روح رواں حاجی راجہ مہربان حسین، راجہ اقبال ،تیمور شفیق،سابق کونسلر محمد الیاس ،عائشہ کوثر، بنگڑیلہ کمیونٹی ہسپتال کے چئیرمین طاہر آفسرجاوید طارق ، اولڈہم کونسلرز شعیب اختر ،نائلہ ابراہیم ، آفتاب حسین،عرفان کے علاوہ عزالہ رانا و دیگر کی شرکت ۔ ضیافت کی نقابت راشد حسین نے کی۔

مولانا قاری عبد الشکور قادری نے خیرات بارے اسلامی نقطہ نظر سے روشنی ڈالی، انکا کہنا تھا ہمارا مذہب ہمیں ضرورت مندوں کی مدد کا درس دیتا ہے انکا مزید کہنا تھا کہ ہمیں غربا کی مدد کرنے میں سخاوت سے کام لینا چاہیے ۔ بنگڑیلہ کمیونٹی ہسپتال کے چیئر مین طاہر افسر نے ہسپتال میں مریضوں کو دی جانے والی سہولیات بارے تفصیلی آگاہی دی ۔

راجہ آفتاب شریف نے ٹرسٹ کی بے سہارا کمیونٹی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ نیک مقصد کے لیے ہم سب کو ملکر ضرورت مند افراد کی خدمت کرنی چاہیے ۔ عشائیہ میں شریک دیگر افراد نے بنگڑیلہ کمیونٹی ہسپتال بارے کہا کہ مقامی سطح پر نادار اور مستحق افراد کے مفت علاج معالجہ میں ہسپتال کی انسانیت کے لیے خدمات قابل ستائش و فخر ہیں اور اسکا سہرا صاحب استعداد افراد اور انتظامیہ کو جاتا جنکی بے لوث مالی امداد اور انتظامی امور کو شفاف طرز عمل سے چلانے کی وجہ سے ممکن ہے ۔

کمیونٹی کی بڑی تعداد نے دل کھول کر تقریباً 28 ہزار پونڈز کی خطیر رقم انسانیت کی خدمت کے لیے وقف کی۔ امید ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر انتظام قائم بنگڑیلہ کمیونٹی ہسپتال مستحق افراد کا علاج معالجہ کی مفت سہولت مہیا کرنے میں اپنی مثال آپ ہے اسی وجہ سے کمیونٹی دل کھول کر عطیات دینے میں پیش پیش ہے۔

umeed welfare trustامید ویلفیئر ٹرسٹ
Comments (0)
Add Comment