مانچسٹر:مسلم پولیس ایسوسی ایشن کی جانب سے افطار پارٹی ، بین المذاہب کمیونٹی کے پولیس آفیسران کی شرکت

مانچسٹر (محمد فیاض بشیر) مسلم پولیس ایسوسی ایشن کی جانب سے پولیس ہیڈکوارٹرز میں افطار پارٹی کا اہتمام جس میں بین المذاہب کمیونٹی کے پولیس آفیسران کی شرکت ۔مانچسٹر سنٹرل مسجد کے حافظ عزیر اور امام حسنات احمد نے ماہ رمضان کے تقدس اور روزہ کی اہمیت و فضیلت بیان کی ۔

پولیس انسپکٹر عابد حسین ، چیف انسپکٹر توصیف احمد ، اسسٹنٹ چیف کانسٹیبل گریٹر مانچسٹر پولیس کرس سائکس ، گریٹر مانچسٹر پولیس میں پیشہ وارانہ خدمات انجام دینے والے علی و دیگر آفیسران نے بھی شرکت کی ۔

اسسٹنٹ چیف کانسٹیبل گریٹر مانچسٹر پولیس کرس سائکس نے کہا کہ انہوں نے ماہ رمضاں اور روزے کی اہمیت و فضیلت بارے جاننے کے ساتھ مسلمان کمیونٹی کے لیے ماہ مقدس کتنا ہے اسکی اہمیت کا اندازہ بھی ہوا کمیونٹی کی بڑی تعداد میں موجودگی سے دلی خوشی ہوئی ۔

چیف انسپکٹر توصیف احمد نے کہا ہم نے بین المذاہب کمیونٹی کے اندر ماہ رمضان کی اہمیت و فضیلت کو اجاگر کیا ۔ پولیس انسپکٹر عابد حسین نے کہا کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ آج پولیس ہیڈکوارٹرز میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا جس میں کمیونٹی کے مختلف گروہوں اور بین المذاہب کمیونٹی کو مدعو کیا انکا مزید کہنا تھا کہ اقلیتی کمیونٹی کی بڑی تعداد تین دہائیاں پہلے پولیس میں بھرتی نہیں تھی اب بڑی تعداد موجود ہے جو یین الثقافتی معاشرے کی عکاسی ہے ۔

محمد علی کا کہنا تھا کہ ایسی افطار پارٹی سے غیر مسلم کو ماہ رمضان کی اہمیت و فضیلت بارے آگاہی ہوتی ہے انکا کہنا تھا ویسے تو مذہبی حوالے سے بات چیت ہوتی رہتی ہے لیکن اس طرح کی تقریب انتہائی مفید ہوتی ہے ۔امام حسنات احمد نے کہا کہ مسلمان کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے پولیس آفیسران جو پیشہ وارانہ خدمات انجام دے رہے ہیں انکے لیے اسطرح کی افطار پارٹی اہمیت کی حامل ہے جس سے روزے کی حالت میں بھی وہ اپنی پیشہ وارانہ خدمات انجام دینے میں کو ئی کسر باقی نہیں چھوڑتے کمیونٹی کی حفاظت کرنے پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

حافظ عزیر احمد نے کہا کہ افطار پارٹی کا مقصد بین المذاہب کمیونٹی کو روزے کی اہمیت فضیلت اور افادیت بارے آگاہی دینا تھی ۔ اللّٰہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دعا ہے کہ وہ ہماری کاوشوں کو قبول کرے۔ روچڈیل پولیس کے جان انگلس نے بھی افطار پارٹی کو کمیونٹی کے درمیان باہمی ہم آہنگی کے لیے سنگ میل قرار دیا ۔

گریٹر مانچسٹر پولیس میں پیشہ وارانہ خدمات انجام دینے والے مسلمان کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے ماہ رمضان اور روزے کی اہمیت فضیلت اورافادیت بارے آگاہی دینے کے لیے رکھی جانے والی افطار پارٹی بین المذاہب و ثقافتی کمیونٹی کے اندر باہمی ہم آہنگی اتحاد و اتفاق کے لیے سنگ میل ثابت ہو گی۔

Muslim Police Associationمسلم پولیس ایسوسی ایشن
Comments (0)
Add Comment