مانچسٹر(رپورٹ:وسیم چودھری) اوورسیز فائونڈیشن کے سابق ڈائریکٹر چودھری شاھد احمد نے مانچسٹر اپنے آفس میں سابق چیئرمین بورڈ آف گورنر ز و چیف کوآرڈینیٹر انٹرنیشنل یوکے یورپ مسلم لیگ ن بیرسٹر امجد ملک اور انکے دوستوں کے اعزاز میں استقبالیہ دیا۔
اس موقع پر کشمیری رہنما ظفر راٹھور، سابق قونصلیٹ راجہ شیر اکبر ، عتیق پیرزادہ، چودھری عبدالغفور، چودھری نجف، تنولی صاحب، چودھری عمر فاروق، سابق لارڈ مئیر مانچسٹر کونسلر عابد چوہان سمیت دیگر نے شرکت کی۔
بیرسٹر امجد ملک کو اوورسیز پاکستانیوں کے حوالے سے اہم ذمہ داریاں سونپی جانے سے متعلق اعتماد کا اظہار کیا اور بیرسٹر امجد ملک کو اوورسیز پاکستانیوں کی آواز قرار دیا۔
چودھری شاھد احمد نے کہا کہ بیرسٹر امجد ملک جیسے پڑھے لکھے انسان اوورسیز پاکستانیوں کی نمائندگی کرسکتے ہیں ،بیرسٹر امجد ملک نے سب دوستوں کے اعتماد پر شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں اوورسیز پاکستانیوں کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی چودھری شاھد احمد نے پرتکلف ظہرانے کا بھی اہتمام کیا۔