جارج گیلووے کی عام انتخابات میں حصہ لینے والی امیدوار شہناز صدیق کی انتخابی مہم میں خصوصی شرکت
اولڈہم (محمد فیاض بشیر) برطانیہ کے عام انتخابات میں ورکرز پارٹی متحدہ برطانیہ کے لیڈر جارج گیلووے نے ایسٹرن پویلین ہال اولڈہم میں اولڈہم ایسٹ اینڈ سیڈل ورتھ سے عام انتخابات میں حصہ لینے والی امیدوار انتہائی سرگرم سماجی کمیونٹی و سیاسی خاتون شہناز صدیق کی انتخابی مہم میں خصوصی شرکت کی ۔
تقریب میں مقامی آبادی کی سرکردہ شخصیات چوہدری محمد سردار ، عاشق مغل ،ڈاکٹر فصحہ ، ہیری بوٹا ، شمس الرحمٰن ، راجہ نصیر ، مانچسٹر سپر سٹور کے مالک بلال غفور ، محمد ریاض ، راجہ سجاول حسین ، اولڈہم کونسل کے اراکین عائشہ ، نوید چوہان ، وحید،نائلہ ابراہیم، سابق مئیر اولڈہم کونسلر شعیب اختر ، آزاد امیدوار ہر دلعزیز نوجوان کاروباری و سیاسی شخصیت عدیل سلیم ،اور دیگر افراد کی بھرپور شرکت ، تقریب کی نقابت عمران چوہدری نے کی ۔
مولانا قاری عبد الشکورقادری نے تلاوت قرآن پاک بمعہ ترجمہ کر کے بحیثیت ہمیں اپنا ووٹ کا صحیح حق ادا کرنے بارے بتایا ۔ اولڈہم ایسٹ اینڈ سیڈل ورتھ سے برطانوی پارلیمنٹ کی امیدوار شہناز صدیق نے کہا کہ فلسطین میں نہتے لوگوں اور ہونہار بچوں کی شہادت ہمارے لیے لمحہ فکریہ اور انسانیت جھنجوڑنے کے مترادف ہے ۔
انکا کہنا تھا کہ برطانیہ میں تمام شعبوں بالخصوص نیشنل ہیلتھ سروس کو تباہ کر دیا گیا ہے، جارج گیلووے ہر فورم پہ فلسطین اور کشمیریوں کے حقوق بارے آواز اٹھاتے ہیں ۔
رکن برطانوی پارلیمنٹ جارج گیلووے نے کہا کہ ہمیں سوچنا ہو گا کہ ہم نے کیا اب بھی انہی سیاستدانوں کو منتخب کرنا ہے جنہوں نے حکومت کے ساتھ ملکر فلسطین کے خلاف ووٹ دیا۔ انکا کہنا تھا کہ اگر آپ نے لب کشائی کی ہو ئی ہے تو پھر قلم کا استعمال تو کرسکتے ہیں اور عام انتخابات میں ورکرز پارٹی متحدہ برطانیہ کو ووٹ تو ڈال سکتے ہیں۔
جارج گیلووے نے کہا کہ وہ آخری بار عام انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں انکی خواہش ہے کہ وہ اپنے پیچھے انتہائی قابل اور ذہین افراد کے ہاتھوں بھاگ دوڑ چھوڑ جاؤں جو میرے افکار و سوچ کو لیکر آگے چلیں ۔