’’ہم ہیں پاکستان‘‘ تنظیم کے زیر اہتمام فرینکفرٹ میں پاکستانی کلچرڈ شو کا انعقاد،کمیونٹی کی فیملیز سمیت بھرپور شرکت

فرینکفرٹ (رپورٹ:مطیع اللہ) حب الوطنی کے جذبہ کے تحت قائم ہونے والی تنظیم ’’ہم ہیں پاکستان‘‘ رجسٹرڈ نے فرینکفرٹ میں پاکستانی کلچرڈ شو کا انعقاد کیاجس میں پاکستانیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شو کی خاص بات یہ تھی کہ زیادہ تر فیملیز نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد قومی ترانہ پڑھا گیا۔ظاہر زماں چیمہ انفارمیشن سیکرٹری ’’ہم ہیں پاکستان ‘‘اور معروف صحافی و سماجی شخصیت رابعہ جنجوعہ نے کی۔

اسد اللہ طارق جنرل سیکرٹری ’’ ہم ہیں پاکستان ‘‘نے تنظیم کے مقاصد اور پروگرام کے اغراض و مقاصد کو بیان کیا کہ پاکستان سے دور کلچرڈ پروگرام وقت کی ضرورت ہے تا ہماری جو نسل یہاں پر پیدا ہو ئی اور پرورش پارہی ہے ان کو پاکستان کے کلچر سے روشناس کرایا جائے آج کا پروگرام اس سفر کی کڑی ہے۔

حاجی گلزار وائس چیئرمین ’’ہم ہیں پاکستان ‘‘نے ملی نغمہ بچوں کے ساتھ مل کر پڑھا۔بعد میں بچوں کی دلچسپی کیلئے tambola Game شروع کی گئی جس میں بچوں نے بہت دلچسپی لی۔

مختلف معزز مہمانوں نے پروگرام کے حوالہ سے مختصر خطابات کئے جن میں نوجوان رہنما دانیال جہانگیر اعوان اور کراچی کمیونٹی کے روح رواں آزاد حسین نے پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد دی۔

پروگرام میں پاکستان سے آئے معروف اینکر اقرار الحسن نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ انہوں نے پروگرام کے مقاصد کو سراہا اور ’’ہم ہیں پاکستان ‘‘کے مقاصد کی تعریف کی ،دیگر مقررین میں عمر اشرف نے بھی ’’ہم ہیں پاکستان‘‘ کے عزم کو دہرایا۔

آخر میں محمود سعید چیئر مین ’’ ہم ہیں پاکستان ‘‘نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور ’’ ہم ہیں پاکستان ‘‘ کے مقاصد کی اہمیت کو بیان کیا کہ ہم کو بحیثیت پاکستانی اپنے ملک کی ترقی کے لئے مل جل کر یک جاں ہو کر کام کرنا ہو گا،آج کے پروگرام کا مقصد بھی حب الوطنی کے جذبہ کو فروغ دینا تھا۔

قابل ذکر مہمانوں میں شارق میونخ سے اقبال مخلص Augsburg اور مزمل شریف کولون سے خصوصی طور پر تشریف لائے، پروگرام کو فراخ دلی سے سراہا اور منتظمین کو پروگرام کی مبارکباد دی اور آئندہ ہر لحاظ سے تعاون کی پیشکش کی۔

Hum Hain Pakistan registeredIqraar-ul-Hasaniqrar ul hassanPakistani Culture Showاقرار الحسنپاکستانی کلچرڈ شوہم ہیں پاکستان رجسٹرڈ
Comments (0)
Add Comment