صدر پاکستان مسلم لیگ ن سویڈن مسعود منہاس کی تمام اہل پاکستان کو جشن آزادی پر مبارکباد

سٹاک ہوم (نمائندہ خصوصی سے) پاکستان کے 77 ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن سویڈن چیپٹر نے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا۔اس پروقار تقریب میں صدر مسلم لیگ ن سویڈن مسعود منہاس، چیئرمین جنید نواز چوہدری ،پیٹرن غلام محمد بھلی،سیکرٹری جنرل کاشف عزیز بھٹہ ،ہیڈ آف یوتھ عرفان نیاز چوہدری ،فنانس سیکرٹری حسن غلام ،ہیڈ آف ٹریڈ میاں زین ،انفارمیشن سیکرٹری سید حیدر شاہ بخاری،میڈیا ایڈوائزر میاں یاسر،نائب صدر رضوان بھٹی،مسلم لیگی رہنما محمد آصف بٹ،مسلم لیگی رہنما معین خان،علی عطا و دیگر نے شرکت کی ۔

اس موقع پر تمام شرکا نے خطاب بھی کیا اور قائد و صدرمسلم لیگ ن میاں محمد نوازشریف ،وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف ،ڈپٹی وزیر اعظم و فارن منسٹر صدر انٹرنیشنل افیئرز سینیٹر اسحاق ڈار،سینئر نائب صدر و چیف کوآرڈینیٹر انٹر نیشنل افیئرز بیرسٹر امجد ملک کو پاکستان کیلئے خدمات ہر زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا ۔

مقررین نے اپنے خطاب میں زور دیا کہ ہم تمام مسلم لیگ ن سویڈن چیپٹر متحد ہیں اور ابھی تمام چیپٹر ایک نظام کے تحت چلے گا اور مسلم لیگ ن سویڈن کی تمام تقریبات باہمی مشاورت سے طے کی جائیں گی ۔

مقررین نے اس بات پر بھی زور دیا کہ سویڈن سے باہر رہنے والے کوئی بھی مسلم لیگی کو کوئی حق نہیں کہ وہ خود ساحتہ رہنما بن کے سویڈن میں آ کر تخریب کاری کرے اور انتشار پھیلائے وہ اپنے ملک میں رہتے ہوئے تقریبات کرے، آئندہ ایسے کسی بھی عناصر سے نپٹا جائے گا تا کہ مسلم لیگ ن سویڈن میں کوئی غلط فہمی پیدا نہ ہو سکے ۔

مسلم لیگ ن سویڈن چیپٹر لیڈر شپ بیرسٹر امجد ملک کی ہدایات اور رہنمائی میں چلے گا ۔چیئرمین مسلم لیگ ن سویڈن جنید نواز چوہدری کے ڈیرہ پر ہونے والی اس تقریب میں تمام ذمہ داران نے مل کر جشن آزادی کا کیک کاٹا اور ملک پاکستان کی سلامتی اور قائدین کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔

جشن آزادی سویڈنصدر پاکستان مسلم لیگ ن سویڈنمسعود منہاس
Comments (0)
Add Comment