اولڈہم (محمد فیاض بشیر) ادارہ نور السلام فیصل آباد انٹرنیشنل کے بانی و سرپرست اعلیٰ عالمی مبلغ اسلام امن کے سفیر پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی عمرہ کی ادائیگی کے بعد اپنے محبین متوسلین ، محسنین ، عزیز و اقارب ، دوست احباب ، مریدین اور خلفاء خاص سے دلی محبتوں کو بانٹنے 23 اگست بروز جمعۃ المبارک صبح ساڑھے سات بجے مانچسٹر ائیرپورٹ پہنچیں گے انکی آمد کا شدت سے انتظار کیا جا رہا ہے ۔
آقائے کائنات کے پیغام کو نوجوان نسل تک سادہ فہم زبان میں پہنچانے میں کمال مہارت رکھتے ہیں، اسی وجہ سے ہر دلعزیز شخصیت کے مالک ہیں ۔ برطانیہ بھر سے انکے مریدین خلفاء اور کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات انکے والہانہ استقبال کے لیے پرجوش ہیں ۔
سعودی عرب سے اپنے ایک خصوصی پیغام میں انکا کہنا تھا کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں قیام کے دوران انہوں نے انسانیت امت مسلمہ کے اتحاد و اتفاق اور ساتھیوں کے لیے اللّٰہ تعالیٰ سے خصوصی دعا کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں برطانیہ میں اپنے چاہنے والوں سے ملاقات کے لیے بے تاب ہوں، میری صحت سلامتی اور بخیریت سفر کے لیے دعاؤں کا طلبگار ہوں ۔