اولڈہم میں AUTISM کے مرض میں مبتلا ایشیائی باشندوں کی ذہنی صحت بارے مفید معلومات کیلئے نئی سہولت کا آغاز

ہم ان خاندانوں کی مدد کر رہے ہیں جو اپنے آپ تن تنہا سمجھتے ہیں، چیئر پرسن سدرہ افضال

اولڈہم (محمد فیاض بشیر) اولڈہم میں AUTISM کے مرض میں مبتلا ایشیائی بچوں اور بڑوں کی ذہنی صحت بارے مفید معلومات اور مدد کے لیے سدرہ افضال چیئر پرسن نے AUTISM WORLD کے نام سے نئی سہولت کا آغاز کر دیا ۔

افتتاحی تقریب میں مئیر اولڈہم کونسلر ڈاکٹر زاہد چوہان کی خصوصی شرکت ،مئیر ڈاکٹر زاہد چوہان نے افتتاحی تقریب کے موقع پر کہا کہ ہمیں اس بات کی یقین دہانی کرنے ہے اگر کوئ بچہ بھی AUTISM کے مرض میں مبتلا ہے تو اسکے اندر بھی اہلیت اور قابلیت اتنی ہی ہوتی ہے اسکی ہر ممکن مدد کی جائے تاکہ وہ زندگی کے عملی میدان میں آگے بڑھ سکے۔

گلشن عمران نے کہا کہ سدرہ افضال اور ڈاکٹر عبد الشکور کا شکریہ جنہوں نے ہمارے بچے جو کہ AUTISM کے مرض میں مبتلا ہیں انکی مدد کے لیے سہولت فراہم کی ۔ گروپ کے ساتھ رضاکارانہ خدمات انجام دینے والی پروین نے کہا کہ گروپ کی نئ سہولیات سے وہ انتہائی خوش ہیں ۔

ڈاکٹر عبد الشکور نے کہا کہ زہنی و جسمانی معذور افراد کے لیے ہم نے ڈیڑھ برس پہلے تنظیم بنائی اب AUTISM WORLD کی سروس کا آغاز سدرہ کر رہی ہیں ہم انتہائی اسکے آغاز پر خوش ہیں ،AUTISM WORLD کی چیئر پرسن سدرہ افضال نے کہا ہم نے ذہنی و جسمانی معذور افراد کے لیے کچھ عرصہ پہلے اس سروس کا آغاز کیا تھا اور اب بالخصوص AUTISM کے مرض میں مبتلا بچوں کی مدد کے لیے نئی سروس کا آغاز کیا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ہم ان خاندانوں کی مدد کر رہے ہیں جو اپنے آپ تن تنہا سمجھتے ہیں امید ہے اس سہولت سے بچوں کی دیکھ بھال کرنے والے اور انکے والدین فائدہ اٹھائیں گے آٹزم AUTISM کے مرض میں مبتلا بچوں کو جدید سہولیات فراہم کرنے اور انکی راہنمائی کے لیے قائم تنظیم AUTISM WORLD معاشرے میں AUTISM کے مرض میں مبتلا بچوں کی زندگیوں میں روشنی کی کرنیں بکھیرنے کے لیے مصروف عمل ہے۔

AUTISMAUTISM WORLDسدرہ افضالسہولت کا آغاز
Comments (0)
Add Comment