لندن (تارکین وطن نیوز) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ برطانیہ کی نو منتخب کابینہ اور ورکنگ کمیٹی کا مشترکہ اجلاس زیر صدارت لیاقت لون منعقد ہوا۔ نظامت کے فرائض تنویر ملک نے انجام دیئے، اجلاس میں ورکنگ کمیٹی کے مزید ممبران کا انتخاب ہوا، ایگزیکٹو اور سپریم کونسل کے لیے بھی ممبران کو چنا گیا، جس کے مطابق ممبران ورکنگ کمیٹی میں محمود حسین، خان فاروق خان، لطیف ملک، سردار مشتاق، اعجاز ملک، حاجی اقبال، لالا گل نواز، ظفر جونیئر، شبیر رتیال، علی اصغر، راسب کشمیری، پروفیسر راجہ ظفر خان، سجاد واسطی، قاری عجائب، محمد نعیم، سردار افتخار، راجہ مہربان اور دوسرے ممبران جو ورکنگ کمیٹی کے ممبر ہوتے ہوئے ایگزیکٹو کے لیے منتخب ہوئے، ان میں صابر گل، مشتاق ملک،سردار نسیم اقبال، طارق شریف، جاوید طاہر اور یاسر نوید شامل ہیں۔
اجلاس میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کی سپریم کونسل کے لیے جن تین ممبران کا انتخاب کیا گیا ان میں پروفیسر راجہ ظفر خان، صابر گل اور طارق شریف شامل ہیں۔ اجلاس میں لبریشن فرنٹ برطانیہ کی سرگرمیوں کے لیےکیلنڈر 2022 کو بھی ترتیب دیا گیا، اجلاس میں طے کیا گیا کہ برطانیہ میں موجود کشمیری نوجوانوں کو جو برطانیہ میں ہی پلے بڑھے ہیں، انہیں موجودہ تحریک سے روشناس کروایا جائے تاکہ سفارتی سطح پر وہ اپنا کردار ادا کر سکیں۔
اجلاس میں طے کیا گیا کہ لبریشن فرنٹ کے تمام رہنما جنہوں نے وطن کی آزادی اور خودمختاری کے لیے اپنا کردار ادا کیا، لبریشن فرنٹ کی آبیاری کی اور ایک خوبصورت تنظیم کو ہم تک پہنچایا، ان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ہر سال 29 مئی کو ایک زونل پروگرام منعقد کیا جائے گا۔ اجلاس میں پبلسٹی بورڈ تشکیل دیا گیا جس میں محمود فیض، فاخر علی، گلفراز خان، سردار ساجد نواز، یاسر نوید، وقاص منظور چودھری اور راجہ سکندر اقبال کو ذمہ داری سونپی گئی ۔سیاسی کمیٹی کو تشکیل دیا گیا اور متفقہ طور پر سردار نسیم اقبال کو سیاسی کمیٹی کا سربراہ بنایا گیا۔
دستخطی مہم اوورسیز کے سربراہ نے تمام برانچز کے صدور کو ٹاسک دیا ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں دستخطی مہم کا آغاز کریں، تمام کشمیری کمیونٹی کو اس اہم مہم کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا تاکہ اس مہم کے ذریعے عالمی اداروں تک یہ بات باور کرائی جاسکے کہ جموں کشمیر کے باشندے تقسیم کشمیر کے خلاف ہیں، اجلاس میں مقبوضہ وادی میں ہونے والے جعلی مقابلوں میں معصوم کشمیریوں کی شہادت پر رنج و غم کا اظہار کیا گیا اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ کشمیریوں کی نسل کشی کو رکوانے، یاسین ملک اور دیگر تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لیے اپنا کردار ادا کرے، اس سلسلے میں سفارتی شعبہ کے سربراہ کی جانب سے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کو لکھے گئے خط پر بھی تفصیل سے روشنی ڈالی گئی ۔
کمپین منیجرمحمود فیض کی بہترین کوششوں کو سراہا گیا، جس میں انہوں نے ایم پیز کو لکھے گئے خط میں کشمیریوں کی نسل کشی کے متعلق آگاہ کیا۔ اجلاس میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ آزاد کشمیر گلگت بلتستان زون کے مکمل ہونے پر ذمہ داران کو مبارک باد دی گئی اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایاگیا۔ تمام برانچز کی طرف سے اس اہم اجلاس میں شرکت کا شکریہ ادا کیا گیا۔ آخر میں اپنے مرحوم ہیروز کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔
اجلاس میں پروفیسر ظفر خان، لیاقت لون، صابر گل، یوسف چوھدری ، سردار نسیم اقبال ، تنویر ملک، گلفراز خان، راجہ سکندر اقبال، راجہ ،نصیر ،صنوبرحسین ،راجہ اسد، افتخار شریف ،رضوان ،شریف، طارق شریف، ظفرجونیئر ،لطیف ملک، اعجاز ملک ، حفیظ خان سجاد واسطی، جمیل اشرف، یاسر نوید ،راجہ اصغر علی، راجہ مہربان، رحمت حسین، عبدل حمید ، سردار امجد نواز، سردار ساجد نواز نے شرکت کی۔