بریڈ فورڈ( شکیل انجم راجپوت )سابق صدر لاہور پریس کلب اور کنیڈا ون ٹی وی کے CEO بدر منیر چوہدری کے اعزاز میں پاکستان پریس کلب برطانیہ یارک شائر ریجن نے عشائیہ دیا جس کی صدارت زاہد نور نے کی اور نظامت کے فرائض سیکرٹری جنرل یارک شائر ریجن حسیب ارسلان نے سر انجام دئیے ۔
عشائیہ کی پر رونق تقریب میں جنرل سیکرٹری پاکستان پریس کلب یو کے برادرِ اکبر ارشد رچیال،صدر پاکستان پریس کلب برطانیہ مانچسٹر ریجن ماجد نذیر، سابق صدر پاکستان پریس کلب یارکشائر شکیل انجم راجپوت ، کونسلر گوہر الماس، اٹلی سے آئے پاکستان کے اعزازی بزنس اتاشی شہریار اور ان کے والد گرامی، بلدیہ گوجر خان کے چیئر مین شاہد صراف، پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد مغل ، جموں کشمیر ٹی وی سے افتخار چودھری،طاہر حسن، رئیس فیاض راجپوت، چوہدری قیصر باری ایڈووکیٹ، چوہدری مظہر بھائی، مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ توقیرتوکی ، علی اور دیگر دوستوں نے شرکت کی۔
عشائیہ کے مہمان خصوصی بدر منیر چوہدری نے کہا کہ صحافت ایک اہم شعبہ ہےصحافت نہ صرف مسائل اجاگر کرنے اور لوگوں کو روز مرہ کی خبروں سے آگاہی کیساتھ معاشرتی سمتیں طے کرنے میں بھی اہم رول ادا کرتی ہے ۔اس لئے مثبت،دیانتدار، معلومات اور آگاہی سے بھرپور صحافت ہی اچھے معاشرے کی ضامن ہے ۔
پوری دنیا کی تمام معاشرت، مذاہب اور جمہوری نظام میں ہر خاص و عام کو حق دیا گیا ہے کہ وہ جان سکیں کہ ان کے ارد گرد ان کے شہر ، ملک اور دنیا پوری میں کیا ھو رہا ھے اور اس حق کو عملی جامہ پہنانا صحافت کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
اور دنیا بھر کے جو بھی لوگ چاہے وہ جرائم کی دنیا سے ہوں یا سیاست کے اعلیٰ ایوانوں میں بیٹھے سیاست دان وہ میڈیا کو کنٹرول کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ ان اپنی کوتاہیوں کو چھپایا جا سکے اور اقتدار کو طول دیا جا سکے لیکن تاریخ گواہ ہے صحافیوں نے عوام اور خبر کے درمیان آنے والی ہر مشکل کو پار کیا ہے۔
انہوں اپنے خطاب کے دوران اپنی زندگی کے خاص خاص اور سبق آموز صحافتی تجربات سنائے جو ہمارے لئے علم ہے۔انہوں کہا اوورسیز میں پاکستانی صحافی اپنی کمیونٹی خدمات کے ساتھ ساتھ پاکستان کا مثبت چہرہ اجاگر کر رہے ہیں۔
آخر میں انہوں نے اپنی خوبصورت اور جاندار شاعری سے محظوظ کیا اور داد حاصل کی ۔آخر میں صدر پاکستان پریس کلب برطانیہ یارک شائر ریجن نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔