لندن(نمائندہ خصوصی)معروف سیاسی و سماجی رہنما راجہ ذیشان مئی میں ہونے والے برطانوی لوکل ا نتخابات میں لیبر پارٹی کی جانب سے ایلتھم ٹاؤن اینڈ ایوری ہل وارڈ کے کونسلر امیدوار منتخب ہو گئے۔
راجہ ذیشان نے گزشتہ روز ہونے والے انٹرا پارٹی الیکشن میں کامیابی حاصل کی ،راجہ ذیشان رائل بارو آف گرینوچ میں انتخاب لڑنے والے واحد پاکستانی ہیں۔
انہوں نے کامیابی کے بعد حلقے کے لیبر ممبرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کی جانب سے انتخاب لڑنا میرے لئے ایک اعزاز ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی لیبر پارٹی مئی میں ہونے والے ا نتخابات میں رائل بارو آف گرینوچ سمیت برطانیہ بھر میں کلین سویپ کرے گی۔