بارسلونا میں چارروزہ موبائل ورلڈ کانگریس کا آغاز،ہسپانوی بادشاہ سمیت ساٹھ ہزار سے زا ئد افراد کی آمد متوقع

بارسلونا(ارشد نذیر ساحل)بارسلونا میں 4 روزہ موبائل ورلڈ کانگرس کا آغاز کل سے ہوگا۔ کانگرس کا انعقاد ہمیشہ کی طرح فیرا دی بارسلونا میں کیاجائے گا۔ موبائل کمپنیوں اوپو، ریالم، زیڈ ٹی ای اور اونر کے سمارٹ فونز کو لانچ کیا جائے گا۔

انتظامیہ کے مطابق موبائل کانگرس 28 فروری سے 3 مارچ تک جاری رہے گی۔کانگرس میں 150 ممالک کے 1500سے زائد نمائش کنندگان شرکت کریں گے، نمائش میں 40 سے 60ہزار حاضرین کی آمد متوقع ہے جو کہ ماضی کی نسبت بہت کم ہے۔

کورونا وباء کے باعث سونی اورلونووا جیسی کمپنیوں نے رکنیت ختم کی۔ کانگرس کے انعقاد سے شہر کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے،ایک اندازے کے مطابق 240 ملین یورو کی آمدنی متوقع ہے۔ کانگرس کے انعقاد سے 6 ہزار 7 سو عارضی ملازمتیں بھی پیدا ہوئیں۔

کانگرس کی افتتاحی تقریب میں سپین کے بادشاہ فلپ VI اور کاتالونیا کے صدر پیرے آراگونس، مئیر بارسلونا اداکولاو شرکت کریں گے، تقریب میوزیشنل آرٹ کاتالونیا کے اوول روم میں ہوگی۔

Comments (0)
Add Comment