لندن(تارکین وطن نیوز)ملک کی تیزی سے بدلتی سیاسی صورتحال کے دوران سابق صدر پرویز مشرف کا بیان بھی سامنے آگیا۔
پرویز مشرف کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک ٹوئٹ منظرِ عام پر آیا ہے جس میں اُن کا قول تصویری اور تحریری دونوں شکلوں میں موجود ہے۔انہوں نے لکھا کہ ’یاد رکھیں ذہنیت کو طاقت اور جبر کے ذریعے تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ کوئی خیال کبھی کسی پر زبردستی نہیں ڈالا جا سکتا۔‘
ٌ یاد رکھیں ذہنیت کو طاقت اور جبر کے ذریعے تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ کوئی خیال کبھی کسی پر زبردستی نہیں ڈالا جا سکتا۔ ٌ – پرویز مشرف – سابق صدرِ پاکستان pic.twitter.com/fU5FCfzh5W
— Pervez Musharraf (@P_Musharraf) March 31, 2022
خیال رہے کہ متحدہ اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروادی ہے، جس پر ووٹنگ 3 اپریل کو ہوگی۔