قونصل جنرل مرزا سلمان بابر بیگ کی گورنر کاتالونیا ماریہ یوجینیا گے روسیے سے ملاقات

پاکستانیوں کو بڑےسپینش کاروباری اداروں میں نوکریوں کے مواقع دئیے جائیں، مرزا سلمان بابر بیگ

قونصل جنرل نے گورنر کی خواتین کے حقوق کے لئے کی جانے والی خدمات کو سراہا

بارسلونا(ارشد نذیر ساحل)قونصل جنرل مرزا سلمان بابر بیگ کی گورنر کاتالونیا ماریہ یوجینیا گے روسیے سے ملاقات ہوئی۔ملاقات میں ڈپٹی گورنر کارلوس پریتو بھی موجود تھے۔

گورنر نے قونصل جنرل کو رمضان کی مبارکباد دی ۔قونصل جنرل نے گورنر کی خواتین کے حقوق کے لئے کی جانے والی خدمات کو سراہا۔ساتھ ہی ساتھ انہوں نے پاکستان میں خواتین کی ترقی کے حوالے سے اہم سنگِ میل کا تذکرہ کیا۔

قونصل جنرل نے گورنر صا حبہ کی کوششوں کو سراہاتے ہوئے کہا کہ ان کی انسانی حقوق کے لئے کاوشیں انتہائی احسن ہیں اور وہ اس حوالے سے امید کریں گے کہ گورنر صا حبہ پاکستانیوں کے لئے برابری کی سطح پرمواقع فراہم کراونے میں مددگار ثابت ہوں گی۔ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پہ طویل تبادلہِ خیال ہوا۔

قونصل جنرل نے کہا کہ بڑے سپنش کاروباری اداروں میں پاکستانیوں کو نوکریوں کے مواقع ملنے چاہیے جو کہ ابھی کافی حد تک ناپید ہیں یا بہت کم ہیں۔

گورنر نے اس حوالے سے یقین دہانی کروائی کہ اس مسئلہ پر متعلقہ اداروں سے بات کریں گی۔

Comments (0)
Add Comment