پی ٹی سپین کا عمران خان سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں بڑا احتجاجی مظاہرہ

بارسلونا(ارشد نذیر ساحل )تحریک انصاف اسپین کے زیر اہتمام محمد شیراز بھٹی کی زیر صدارت بارسلونا میں عمران خان کیساتھ اظہار یکجہتی کے سلسلے بہت بڑا احتجاج ہوا جس میں ہزاروں کی تعداد میں خواتین و حضرات اور بچوں نے شرکت کی۔

احتجاجی تقریب میں نظامت کے فرائض سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی اسپین چوہدری عبدالصبور نے ادا کیے۔

اس موقع پرشرکاء کا جوش و جذبہ دیدنی تھا احتجاج میں فلک شگاف نعرے عمران خان زندہ باد،پاکستان زندہ باد،بیرونی سازش نامنظور،امپورٹڈ حکومت نامنظور،پی ٹی آئی اسپین زندہ باد بلند ہوتے رہے۔

اظہار یکجہتی کے اس پروگرام میں شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم عمران خان کو دو تہائی اکثریت سے دوبارہ پارلیمنٹ میں لے کر آئیں گے، شرکا ء نےبہت بڑی تعداد میں پارٹی پرچم،بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ۔

آخر میں صدر پی ٹی آئی اسپین محمد شیراز بھٹی نے اپنے خطاب میں شرکا ۂ تقریب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج پورے اسپین کے تمام شہروں میں اظہار یکجہتی اور احتجاجی مظاہرے جاری ہیں اور ہم ان کو جاری رکھیں گے۔

Comments (0)
Add Comment