لندن(تارکین وطن نیوز)پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد کے ذریعے وزیراعظم عمران خان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا جس کے بعد ان کے سابق برادر نسبتی بین گولڈ سمتھ کا موقف بھی آگیا۔
ماہر ماحولیات بین گولڈ سمتھ نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’میرے بہنوئی عمران خان ایک اچھے اور معزز آدمی ہیں، اپنے ملک کیلئے اچھا کرنے کی شدید خواہش رکھتے ہیں ، وزیر اعظم کے طور پر ان کا ریکارڈ غیر معمولی ہے۔‘انہوں نے عمران خان کی ماحول دوست پالیسیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ عمران کی قیادت میں پاکستان نے ماحولیاتی بحالی کے حوالے سے بہت کام کیا اور عالمی سطح پر اپنے آپ کو منوایا۔
My brother-in-law @ImranKhanPTI is a good and honourable man, motivated only by a strong desire to do good by his country. His record as PM is exceptional, most of all on the biggest issue of our time: Pakistan under Imran is now a world leader on environmental restoration.?
— Ben Goldsmith (@BenGoldsmith) April 9, 2022
بین گولڈ سمتھ کے ٹو ئیٹ پر بختاور بھٹو زرداری نے ردعمل دیتے ہوئے اُن سے سوال کیا کہ کیا یہ واقعی معزز ہیں؟ جنہوں نے صحافیوں کو تنقید کا نشانہ بنانے پر اٹھایا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔
Honourable? Had journalists picked up & tortured for being critical – tried legitimising it by passing a law. Defended rape by saying men aren’t robots. Called victims of terrorism blackmailers whilst defending Taliban. PM Record? Ignored Parliament & subverted Constitution. https://t.co/aV0D8fWZ4g
— Bakhtawar B-Zardari (@BakhtawarBZ) April 10, 2022
بختاور بھٹو نے جمائما کے بھائی کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ عمران خان نے یہ کہہ کر عصمت دری کا دفاع کیا کہ مرد روبوٹ نہیں ہیں۔اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ وہی ہیں جو طالبان کا دفاع کرتے ہوئے دہشت گردی کے متاثرین کو بلیک میلر کہتے ہیں۔
بختاور بھٹو نے مزید کہا کہ یہ ان کے وزیراعظم ہونے کا ریکارڈ ہے کہ انہوں پارلیمنٹ کو نظر انداز کیا اور آئین کو پامال کیا۔