لندن(نمائندہ خصوصی)کونسلر قیصر عباس گوندل کو کووڈ 19کے دوران کئے گئے سماجی و فلاحی کاموں کے اعتراف میں برطانوی شاہی محل میں منعقدہ گارڈن پارٹی میں شرکت کی خصوصی دعوت دی گئی۔
اس موقع پر برطانیہ بھر سے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سر انجام دینے والی مختلف شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا۔
اس خصوصی تقریب میں کونسلر قیصر عباس کی برطانوی ولی عہد شہزادہ چارلس، ڈچز آف کارنول، پرنسس رائل، ڈیوک آف کینٹ، پرنس و پرنسس مائیکل، وزرا، آرمی افسران سمیت مختلف سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات ملاقات ہوئی۔
اس موقع پر کونسلر قیصر عباس کا کہنا تھا یہ ایک یادگار دن تھا اور مجھے رائل فیملی کے ممبران اور دیگر شخصیات سے مل کر بہت خوشی ہوئی ۔