مدت کے بعد نئے اجرا شدہ وی ٹی سی گاڑیوں کو جاری کئے لائسنس ختم کئے جائیں،ٹیکسی سیکٹر کا مطالبہ
بارسلونا(ارشد نذیر ساحل)بارسلونا میں وی ٹی سی گاڑیوں کو ختم کرنے کے معاہدے پر عمل درآمد کے لئے بارسلونا ٹیکسی سیکٹر کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا احتجاجی مظاہرے میں ہزاروں ٹیکسی ڈرائیوروں نے کا احتجاجی مظاہرہ 10 بجے شروع ہو کر 2 بجے کاتالونیا پارلیمنٹ کےسامنے احتتام پزیرہوا۔ مظاہرے میں حکومت سے معاہدے پر عمل درآمد کا مطالبہ کیاگیا۔
اس موقع پر ٹیکسی سیکٹر کے عہدیداران کے مطابق آج کی ہڑتال کا مقصد حکومت پر دباؤ بڑھا کر معاہدے پر عمل درآمد کروانا ہے۔اور اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے جن کا حکومت سپین نے ہم سے وعدہ کیا ہے تو ہم اپنی ہڑتال جاری رکھیں۔ٹیکسی سیکٹر کا یہ مطالبہ ہے کہ اس مدت کے بعد نئے اجرا شدہ وی ٹی سی گاڑیوں کو جاری کئے لائسنس ختم کئے جائیں،جبکہ حکومت اس سلسلہ میں پس و پیش سے کام لے رہی ہے۔
واضع رہے چند سال قبل سپین حکومت کی جانب سے وی ٹی سی گاڑیوں کو غیر قانونی لائسنس جاری کئے گئے تھے۔ اس وقت ان جاری کردہ لائسنسوں کے خلاف سپین بھر میں ٹیکسی سیکٹر نے ہڑتالیں کی تھیں۔ ٹیکسی سیکٹر نےعدالت سے رجوع کیا۔ کیس پر عدالت نے نئے اجرا شدہ وی ٹی سی گاڑیوں کے لائسنس کو 28 ستمبر 2022 تک کام کرنے کی اجازت دی تھی۔ ٹیکسی سیکٹر کی ہڑتال کے بعد گورنمنٹ آف سپین نے بھی قانون بنایا تھا کہ ہر تیس ٹیکسی کے مقابلے میں وی ٹی سی گاڑی کو ایک لائسنس جاری کیا جائے۔