مانچسٹر حیات ریجنسی ہال میں بارہویں پاکستان ایچومنٹ ایوارڈزانٹرنیشنل کی لانچنگ تقریب

تقریب میں لارڈ واجد خان سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت

لندن ویمبلے ایرینا میں چودہ اگست کے موقع پر پہلی بار پاکستانی فنکار اپنے فن کا لوہا منوائیں گے

2008 میں شروع ہونیوالے پاکستان ایچومنٹ ایوارڈز انٹرنیشنل پر عطا حق کی خدمات کو سراہا گیا

مانچسٹر(وسیم چودھری)مانچسٹر حیات ریجنسی ہال میں بارہویں پاکستان ایچومنٹ ایوارڈز انٹرنیشنل کی لانچنگ تقریب منعقد ہوئی، تقریب میں آرگنائزر ڈاکٹر سلمان شاہد،عطا حق نے مہمانوں کو ویلکم کیا، لانچنگ تقریب میں لارڈ واجد خان،سابق معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سید مخدوم طارق محمود الحسن، بزنس مین نوید احمد ، ڈاکٹر لیاقت ملک، مسز عطا حق رومیسا ماریا سرویا ، پی ٹی آئی برطانیہ کے سابق عہدیداروں رانا عبدالستار، ملک عمران خلیل، آصف بٹ ، ڈپٹی سیکرٹری او آئی سی ناصر میر سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

اس موقع پر شو آرگنائزر ڈاکٹر سلمان شا ہد اور عطا حق نے چودہ اگست کو لندن ویمبلے ایرینا میں بارہویں پاکستان ایچومنٹ ایوارڈز انٹرنیشنل کی تیاریوں اور اہمیت بارے آگاہ کیا، لندن ویمبلے ایرینا میں چودہ اگست کے موقع پر پہلی بار پاکستانی فنکار اپنے فن کا لوہا منوائیں گے۔

برطانیہ و پاکستان میں مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے پر پاکستان ایچومنٹ ایوارڈز انٹرنیشنل د یئے جائیں گے، اس موقع پر شرکاء نے ویمبلے ایرینا میں پاکستانی کلچر و ثقافت کو اجاگر کرنے پاکستان اور پاکستانی فنکاروں کو پروموٹ کرنے پر خیر مقدم کیا ہے۔

2008 میں شروع ہونیوالے پاکستان ایچومنٹ ایوارڈز انٹرنیشنل پر عطا حق کی خدمات کو سراہا گیا، پاکستان ایچومنٹ ایوارڈز انٹرنیشنل کے لئے میرٹ پر عظیم افراد کا انتخاب کیا اور اپنے اپنے شعبوں میں گراں قدر خدمات پر ایوارڈز د یئے۔

تقریب میں مانچسٹر سے بزنس مین میاں محمد جمیل، ارشد چودھری، چودھری سعید احمد ، برطانوی عدالت کے جج بیرسٹر ندیم، عرفان ملک ، طارق غنی، چودھری ظہیر، علی عون ، عالیہ ہاشمی، خواجہ الطاف وسیم، صغیر ہاشمی، انعام سحری، یاسر ، ظہر احمد مہر ، ملک نعیم ، محمد عابد سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔

Comments (0)
Add Comment