ایسٹ لندن میں دو روزہ انٹرنیشنل پراپرٹی اینڈ ٹریڈ ایکسپو 2022 کا انعقاد

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما عبدالعلیم خان نے فیتہ کاٹ کے ایکسپو کا افتتاح کیا

پاکستان کے مشہور گلوکار و اداکار احسن خان ،ساحر علی بگا،آئمہ بیگ اور احمد بٹ نے ایکسپو کو چار چاند لگا دیے

اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستان میں رئیل اسٹیٹ میں انویسٹمنٹ کرنے سے بہت فائدہ ہوا ہے،عاصم یوسف

لندن(وسیم چودھری)کریٹو ٹیم ایونٹ کے زیر اہتمام ایسٹ لندن میں دو روزہ انٹرنیشنل پراپرٹی اینڈ ٹریڈ ایکسپو 2022 کا انعقاد کیا گیا۔جس میں پاکستانی شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھرپور شرکت کی پاکستان کے تمام بڑے ڈیویلپرز نے اس ایکسپو میں اپنے سٹالز لگائے۔

پاکستان کے مشہور گلوکار و اداکار احسن خان ،ساحر علی بگا،آئمہ بیگ اور احمد بٹ نے ایکسپو کو چار چاند لگا دیے۔لوگوں کی ایک کثیر تعداد نے اس ایکسپو میں شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق دو روزہ انٹرنیشنل پراپرٹی اینڈ ٹریڈ ایکسپو 2022 کا انعقاد مشرقی لندن میں کیا گیا کریٹو ٹیم ایونٹ کے زیر اہتمام ہونے والی اس ایکسپو میں پاکستان کے تمام بڑے ڈویلپرز نے اپنے اسٹالز لگائے ،پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما عبدالعلیم خان نے فیتہ کاٹ کے اس ایکسپو کا افتتاح کیا پاکستان کی مشہور گلوکارہ آئمہ بیگ، ساحر علی بگا، احسن خان اور احمد علی بٹ نے اپنی خوبصورت آواز سے لوگوں کو محظوظ کیا ۔

اس انٹرنیشنل پراپرٹی اینڈ ٹریڈ ایکسپو میں کونسلرز ، میئرز ،لارڈ میئر اور کمیونٹی کی اہم شخصیات نے شرکت کی ۔ پارک ویو سٹی کے زیر اہتمام تین روڈ شو مانچسٹر، برمنگھم اور لوٹن میں ہو چکے ہیں ،شرکاء نے اس ایکسپو کو انتہائی سود مند قرار دیا ،پاکستان کے تمام بڑے ڈویلپرز کے سٹال پر لوگوں کا رش تھا ۔

لوگوں نے سرمایہ کاری کے حوالے سے ان سے مفید معلومات لیں کریٹو ٹیم ایونٹ کے عاصم یوسف نے کہا کہ اس وقت پاکستان سرمایہ کاری کیلئے ایک محفوظ ملک ہے اور دنیا میں اس وقت سب سے زیادہ پیسہ ریئل اسٹیٹ کے بزنس میں ہے، اوورسیز پاکستانیوں نے پاکستان میں رئیل اسٹیٹ میں بہت زیادہ انویسٹمنٹ کی ہے جن سے ان کو بہت فائدہ ہوا ہے ۔

پارک ویو سٹی لاہور کی زونل ہیڈ ردا وارث نے کہا کہ پارک ویو سٹی اسلام آباد ایک محفوظ سوسائٹی ہے جس میں انویسٹمنٹ کرنے کے بہترین مواقع ہیں، اس سے پہلے بھی ہم برطانیہ میں کئی روڈ شوز کرچکے ہیں جس میں اوورسیز پاکستانیوں نے بہت دلچسپی ظاہر کی ہے۔

Comments (0)
Add Comment