پاکستان سے تعلق رکھنے والے وسیم کھتری اسکریبل چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے

ان کے مدمقابل آسٹن شن نے بھی 28 میں سے 19 گیمز ہی جیتے ہیں

وسیم کھتری اور آسٹن شن کے درمیان بیسٹ آف 5 کا مقابلہ ہوگا

برلن(رپورٹ:مہوش ظفر)پاکستان کے شہر کراچی سے تعلق رکھنے والے وسیم کھتری امریکہ میں ہونے والی اسکریبل چیمپئن کے مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ،اسکریبل چیمپئن شپ کے 28 میں سے 19 گیمز جیت کر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

ان کے مدمقابل آسٹن شن نے بھی 28 میں سے 19 گیمز ہی جیتے ہیں،وسیم کھتری اور آسٹن شن کے درمیان بیسٹ آف 5 کا مقابلہ ہوگا۔

اب دونوں ہی فائنل کھیلنے کے لئے تیار ہیں۔مقابلہ شمالی امریکہ میں جاری ہے یہ چیمپئن شپ جس میں چار سو سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا تھا،جس میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے وسیم کھتری ٹاپ 2 میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوچکے ہیں۔

Comments (0)
Add Comment