سپین، 14 گھنٹے کام، 400 یورو سے کم تنخواہ پاکستانی دکان کا مالک گرفتار

بارسلونا(ارشد نذیر ساحل) سپین نیشنل پولیس نے گزشتہ دنوں تراسامیں ایک سپرمارکیٹ پر چھاپہ مار کر ہم وطن کا استحصال کرنے والے پاکستان دوکاندار کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ شخص ہفتے میں 7 دن کام کرتا تھاجبکہ ماہانہ 200 سے 400 یورو تنخواہ ادا کی جارہی تھی۔ د کان پر کام کرنے والا شخص سپین میں غیرقانونی طور پر مقیم ہے۔

نیشنل پولیس اور لیبر انسپکشن ٹیم نے چھاپہ مارا تو د کان پر کام کرنے والے شخص نے د کان کا ملازم ہونے سے انکار کیا تاہم گاہکوں سے رقم کی وصولی وہی کررہاتھا۔

متاثرہ شخص کم ازکم 9 مہینوں سے سپر مارکیٹ پر کام کررہاتھا۔ پولیس نے کہاہے کہ د کان مالک متاثرہ شخص کی مجبوری سے فائدہ اٹھارہاتھا۔

دوکان پر کام کرنے والا شخص سپین میں غیر قانونی طور پر مقیم ہے کیونکہ اس کے خاندان کا کوئی بھی فرد سپین میں نہیں ہے۔ گرفتار مالک مکان عدالت میں بیان کے بعد رہا ہوگیا تھا۔

Comments (0)
Add Comment