سربراہ یورپین خارجہ امور جوزپ بوریل اوروزیرخارجہ پاکستان بلاول بھٹوزرداری کے درمیان ملاقات

برسلز(نمائندہ خصوصی) یورپین خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل اور پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے درمیان آسیان ریجنل فورم کی سائیڈ لائنز پر ملاقات ہوئی ہے۔

اس ملاقات کا احوال مسٹر جوزپ بوریل نے اپنے مائیکرو بلاگنگ اکاؤنٹ ٹویٹر پر بتایا ۔انہوں نے تحریر کیا کہ انہوں نے ’پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے دنیا کی معاشی صورتحال اور افغانستان اور یوکرین کے خلاف روسی جارحیت سمیت علاقائی اور عالمی سلامتی کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا‘۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے مزید تحریر کیا کہ ’پاکستان اور یورپی یونین موسمیاتی تبدیلی اور نقل مکانی جیسے اہم چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے قریبی شراکت دار ہیں‘۔

یاد رہے کہ آسیان ریجنل فورم کا 29 واں اجلاس آج اس کے موجودہ صدر ملک کمبوڈیا میں منعقد ہوا ہے۔

Comments (0)
Add Comment