پاکستانی کمیونٹی کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بھرپور شرکت
سینئرصحافی وسیم چودھری کو کمیونٹی کے مسائل اجاگر کرنے اور نمایاں خدمات پرخصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا
بولٹن(نمائندہ خصوصی)برطانیہ کے شہر بولٹن فٹبال اسٹیڈیم میں پاکستان کی پچہتر ویں جشن آزادی کی رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب میں ایک ہزار سے زائد پاکستانی کمیونٹی کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔
جشن آزادی کی تقریب میںسینئرصحافی وانٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس کےچیئرمین وسیم چودھری کو برطانیہ میں مسلمان کمیونٹی کے مسائل اجاگر کرنے اور نمایاں خدمات انجام دینے پر خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا۔
ایوارڈ برطانوی ہاؤس آف لارڈز کے ممبر واجد خان، ممبر پارلیمنٹ افضل خان، قونصل جنرل مانچسٹر طارق وزیر، ڈاکٹر لیاقت ملک، وائس چانسلر یونیورسٹی آف مانچسٹر نذیر افضل نے دیا۔
اس موقع پر چیئرمین آئی اے پی جے وسیم چودھری نے ایوارڈ کی نامزدگی پر ینگ پروفیشنلز سوسائٹی اورچیئرمین ڈیجیٹل بینکنگ ڈاکٹر لیاقت ملک کا شکریہ ادا کیا ۔
تقریب میں پاکستانی فنکاروں عارف لوہار ، حرا مانی ، شفق علی ، افتخار افی اور اینجلز گروپ نے پرفارمنس دی ،فیملیز نے خوب انجوائے کیا۔