ویانا:حاجی ملک محمد امین اعوان کی جانب سےعید میلادالنبیؐ پر تقریب کا اہتمام

0

تقریب میں سفارت خانہ ویانا سے عدیل احمد خان آفریدی اور قونصلر ہمایوں شبیر جوئیہ کی بطور مہمان خصوصی شرکت

ویانا (اکرم باجوہ) 12 ربیع الاول کا مہینہ شروع ہوتے ہی پاکستان سمیت پوری دنیامیں مسلم ممالک میں جشنِ میلاد النبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت میں جشنِ عید میلادالنبیؐ جلوس اورذکر ونعت محفلوں کا آغاز شروع ہو جاتا ہے، اسی مناسبت سے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں مذہبی درس گاہوں،مذہبی اداروں مساجد اور گھروں میں جشنِ میلاد النبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے ۔

9 اکتوبر بروز اتوار اعوان ٹرانسپورٹ ویانا کے ڈائریکٹر حاجی ملک محمد امین اعوان کی جانب سے 17ویں سالانہ جشن عید میلادالنبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم اعوان آشیانہ گیارہ ڈسٹرکٹ ویانا میں اہتمام کیا گیا جس میں مہمان خصوصی کے طور پر سفارت خانہ ویانا سے ہیڈ آف مشن عدیل احمد خان آفریدی اور کمیونٹی افیرز قونصلر ہمایوں شبیر جوئیہ نے شرکت کی۔

یورپ کے معروف نعت خواں قدیر احمد خان آف سپین اور پولینڈ سے معروف علامہ مدثر باجوہ نے بھی خصوصی طور پر اور پاکستانی کمیونٹی کی سیاسی،مذہبی اور سماجی تنظیموں کے سربراہان اور پاکستانی کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کرکے اپنے پیارے رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم سے اظہارِ محبت کا اظہار کیا۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔نظامت کے فرائض حفیظ اللہ قادری نے ادا کیے اور قصیدہ بردہ شریف پڑھا اور حاضرین شرکاء کو تقریب میں شرکت کرنے پر خوش آمدید کہا۔عمیر اعوان،عبیر اعوان اور حاجی اکبر علی نے نعت شریف پڑھنے کی سعادت حاصل کی،معروف نعت خواں قدیر احمد خان نے اپنی خوبصورت اور مخصوص آواز میں نعتیں پیش کیں اور سماں باندھ دیا تو حاضرین شرکاء پر وجد طاری ہو گیا اور حاضرین شرکاء سے قدیر خان نے خوب داد وصول کی ۔

مہمان خصوصی ہیڈ آف مشن عدیل احمد خان آفریدی نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ میں اتنی شاندار محفل منعقد کرنے پر ملک امین اعوان اور انکی پوری انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور سیرت النبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پر ہم خود بھی عمل کریں اور اپنے بچوں کو بھی اس کی تعلیم دیں۔

انہوں نے مذید کہا کہ آج مجھے بہت خوشی ہوئی کہ اس مبارک محفل میں نوجوان اور بچے شامل ہیں یہ بہت اچھی بات ہے کہ ہم پاکستانی ہیں اور خوش قسمتی کی بات ہے کہ ہمارے والدین نے ہماری اچھی تربیت کی اللہ پاک انکو اجر دے اور آج ہم سب کو اپنے بچوں کو اس سے بہتر تربیت کرنے کی ضرورت ہے ۔

علامہ مدثر باجوہ آف پولینڈ نے اپنے مخصوص انداز میں سیرت النبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم بیان فرمایا ۔محفل کے میزبان حاجی ملک محمد امین اعوان نے محفل میں شرکت کرنے پر حاضرینِ شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔تقریب کے اختتام پر معروف نعت خواں قدیر احمد خان نے حاضرین شرکاء کے ساتھ مل کر درودو سلام پیش کیا۔

علامہ مدثر باجوہ نے اجتماعی دعائیہ کلمات میں میزبان تقریب اور حاضرین شرکاء کے لیے اور امت مسلمہ اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعائیں کیں ۔تقریب کے آخر میں مہمانوں کو میلاد ڈنر پیش کیا گیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!