منہاج القرآن انٹرنیشنل سٹاک ہوم سویڈن کے زیراہتمام فتیا سکولن میں سالانہ میلاد مصطفی ﷺ کا انعقاد

0

منہاج القرآن اس صدی کی تجدیدی تحریک ہے جودین متین کی سہی تشریح کررہی ہے،ڈاکٹر عارف کسانہ

امت مسلمہ کوعروج پانے کیلئے اسوہ رسول ﷺ پر عمل پہرہ ہونا پڑیگا،علامہ ڈاکٹر حافظ محمد ادریس الاہزری

سٹاک ہوم (انصر اقبال بسرا)منہاج القرآن انٹرنیشنل سٹاک ہوم سویڈن کے زیراہتمام فتیا سکولن میں سالانہ میلاد مصطفی ﷺ کا انعقاد کیاگیا جس میں پاکستان کی سیاسی ،سماجی، مذہبی ،صحافی اور کمیونٹی نے اپنی فیملی کے ہمراہ شرکت کی ۔

پروگرام کا باقائدہ آغاز تلاوت آیات بینات سے کیاگیا ،نعت رسول مقبول ﷺ پڑھنے کی سعادت سجاد حسین قادری نے حاصل کی۔

تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے مصنف ،ادیب ،کالم نگار ڈاکٹر عارف کسانہ کا کہنا تھا منہاج القرآن اس صدی کی تجدیدی تحریک ہے جودین متین کی سہی تشریح کررہی ہے ،اصلاح احوال امت، تجدید و احیائے دین اور غلبہ دین حق کی بحالی کی عالمی تنظیم ہے، میں دنیا کے جس ملک میں بھی گیا میں نے منہاج القرآن کوپایا ۔

کانفرنس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے علامہ ڈاکٹر حافظ محمد ادریس الاہزری کا کہنا تھا امت مسلمہ اگر عروج پانا چاہتی ہے تو اسے اسوہ رسول ﷺ پر عمل پہرہ ہونا پڑے گا ،آپ ﷺ جیسا اخلاق اپنانا ہوگا،امام مالک رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اے بندے جب تمہیں علم حاصل ہوجائے تو وہ علم تمہارے وجود، سیرت اور کردار پر نظر آنا چاہیے۔

محافلِ میلاد کا خلاصہ حسن خُلق ہے۔ یہ محافل عِلم صحیح کا ذریعہ بنتی ہیں، ضروری ہے کہ ہم آقا ﷺ کے میلاد اور سیرت طیبہ سے اخلاق حسنہ کا عنصر حاصل کریں تاکہ ہماری زبان اخلاق اور کردار سنوریں اور ہماری دعوت سے لوگ اسلام کے ساتھ جڑتے چلے جائیں

لوگوں میں نفرتیں، کدورتیں اور دوریاں پھیلانے کی بجائے انہیں احسن طریق سے دعوت دین دیں اور لوگوں میں محبت، پیار، خلوص اور رواداری کو پھیلائیں۔ اسلام تو اتنا خوبصورت دین ہے کہ کسی ایک پریشان حال شخص کی پریشانی دور کرنے والے کے لیے اللہ تعالیٰ نے قیامت کے دن اس کی پریشانی دور فرمانے کا وعدہ کر رکھا ہے۔

اس کے بعد صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل فتیا چوہدری انصر وینس نے آنے والے معزز مہمانوں، پاکستانی کمیونٹی اور بالخصوص میڈیا کا شکریہ ادا کیا۔

کانفرنس کے اختتام پر امت مسلمہ کی سربلندی ، فلسطین، کشمیر اور ملک پاکستان کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئی اور شرکاء کانفرنس میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!